Inquilab Logo

تحقیقاتی ایجنسیوں کو مجھے ڈرانے اور خاموش بٹھانےکیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

Updated: March 27, 2021, 10:25 AM IST | Agency | Srinagar

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ تحقیقاتی ایجنسیوں جیسے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، انکم ٹیکس اور سی بی آئی کو انہیں ڈرانے اور خاموش بٹھانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Mehbooba Mufti - Pic : INN
محبوبہ مفتی ۔ تصویر : آئی این این

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ تحقیقاتی ایجنسیوں جیسے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، انکم ٹیکس اور سی بی آئی  کو انہیں ڈرانے اور خاموش بٹھانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہند پی ڈی پی کو توڑنے کے لئے اس کے ممبروں کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار اپنے ٹویٹ میں کیا۔ محبوبہ مفتی نے لکھا کہ حکومت ہند پی ڈی پی کو توڑنے کے لئے اس کے ممبروں کو ورغلانے اور ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیوں جیسے ای ڈی کو مجھے ڈرانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ مجھے پاسپورٹ جیسے بنیادی حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔یہ سیاسی انتقام نہیں تو اور کیا ہے لیکن ہم خاموش بیٹھیں گے اور نہ خوفزدہ ہوں گے بلکہ پوری طاقت سے اپنی آواز اٹھائیں گے۔
  یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی جمعرات کوانفورسمنٹ  ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پیش ہوئی تھیں  جہاں منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ان سے قریب پانچ گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی۔پوچھ گچھ کے بعد دفتر کے باہر بھی  انہوں نے نامہ نگاروں  سے گفتگو کی تھی اور مرکزی حکومت کو سخت سست کہا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران انہیں اپنے والد کی فروخت شدہ زمین اور وزیر اعلیٰ سیکرٹ فنڈ کے بارے میں سوالات پوچھے گئے ۔ ان سوالات سے واضح ہو رہا تھا کہ ای ڈی کا مقصد کیا ہے۔ وہ کس کی شہ پر اور کس بنیاد پر یہ سوالات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK