• Fri, 20 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اگلے ۱۲؍ سے ۱۸؍ ماہ کے دوران لاکھوں ملازمین اپنی ملازمتوں سے محروم ہوں گے

Updated: February 20, 2026, 5:05 PM IST | New York

امریکی کاروباری شخصیت اور سابق صدارتی امیدوار اینڈریو یانگ نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی خودکاری اگلے سالوں میں امریکی دفاتر میں لاکھوں سفید پوش ملازمتیں ختم کر دے گی۔

America White House.Photo:INN
امریکہ کا وہائٹ ہاؤس۔ تصویر:آئی این این

امریکی کاروباری شخصیت اینڈریو یانگ نے وارننگ دی ہے کہ اگلے۱۲۔۱۸؍ ماہ میں لاکھوں ملازمین اپنی ملازمتوں سے محروم ہوسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی کاروباری شخصیت اور سابق صدارتی امیدوار اینڈریو یانگ نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی خودکاری اگلے سالوں میں امریکی دفاتر میں لاکھوں سفید پوش ملازمتیں ختم کر دے گی۔ 
یانگ نے اپنی تازہ تحریر میں اسے ’’وائٹ کالر جابز کی بڑی کمی‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ’’اگر آپ زیادہ تر وقت کمپیوٹر کے سامنے بیٹھتے ہیں تو اس بات کو سنجیدگی سے لیں۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان کے ایک فرد نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ویب سائٹ چند منٹوں میں تیار کر لی، حالانکہ یہی کام پہلے کئی دن لیتا تھا، اس غیر معمولی رفتار اور کارکردگی کی قیمت ملازمتوں کے خاتمے کی صورت میں ادا کرنی پڑے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک کمپنی جیسے ہی اپنی ورک فورس کو کم کرے گی، تمام حریف کمپنیاں بھی ایسا کرنے پر مجبور ہوں گی، کیونکہ اسٹاک مارکیٹ ہیڈکاؤنٹ کم کرنے والے اداروں کو انعام دے گی اور نہ کرنے والوں کو نقصان پہنچائے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے:سری لنکا اے کو ہرا کر ہندوستان اے خاتون ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں

موجودہ وقت میں امریکہ میں تقریباً ۷۰؍ ملین دفتر کے کارکن ہیں، جن میں اگلے چند برسوں میں۲۰؍ سے ۵۰؍ فیصد کمی متوقع ہے۔ اینڈریو یان نے کہا کہ درمیانی کیریئر کے پروفیشنلز سب سے پہلے متاثر ہوں گے، ان سے اپیل ہے کہ وہ اپنی جائیداد فروخت کے لیے پیشگی سوچیں تاکہ مارکیٹ میں اچانک اتار چڑھاؤ سے بچ سکیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:۱۹؍ سال بعد شکیرا کی ہندوستان واپسی، ممبئی اور دہلی میں کنسرٹ

سفید پوش ملازمتوں میں کمی کا اثر دیگر سروس سیکٹرز پر بھی پڑے گا، جیسے ڈرائی کلینرز، ہیئر اسٹائلسٹس اور ڈاگ واکرز۔ یان نے خبردار کیا کہ حالیہ کالج گریجویٹس بھی مشکل بھرتی کے ماحول سے متاثر ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ بھی ان کمپنیوں کو انعام دیتی ہے جو اپنے ملازمین کی تعداد کم کرتی ہیںجبکہ ایسا نہ کرنے والی کمپنیوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔  اینڈریو یان نے اختتام پر کہا کہ ’’تیار رہیں، اپنے لیے اور اپنے آس پاس کے لوگوں کے لیے اقدامات کریں، کیونکہ آنے والے وقت میں انتہائی مشکلات سامنے آ سکتی ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK