امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکہ چین کو ایران سے تیل حاصل نہیں کرنے دے گا اور اس مقصد کے لیے آبنائے ہرمز میں چینی ٹینکروں کی راہ روکی جائے گی۔
EPAPER
Updated: April 17, 2026, 10:21 AM IST | Mumbai
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکہ چین کو ایران سے تیل حاصل نہیں کرنے دے گا اور اس مقصد کے لیے آبنائے ہرمز میں چینی ٹینکروں کی راہ روکی جائے گی۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکہ چین کو ایران سے تیل حاصل نہیں کرنے دے گا اور اس مقصد کے لیے آبنائے ہرمز میں چینی ٹینکروں کی راہ روکی جائے گی۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین تیل حاصل تو کر سکتا ہے، مگر ایرانی تیل نہیں لے سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس حوالے سے سخت اقدامات کرے گا۔اسکاٹ بیسنٹ نے چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے تیل کا سب سے بڑا خریدار ہونے کے باوجود ایک ناقابلِ اعتماد عالمی شراکت دار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چین تیل کے ذخائر جمع کر رہا ہے اور بعض اشیا کی برآمدات کو محدود کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر چینی حکام سے بات چیت بھی ہوئی ہے، تاہم انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ آیا یہ تنازع صدر ٹرمپ کے وسط مئی میں بیجنگ کے مجوزہ دورے کو متاثر کرے گا یا نہیں۔امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس دورے کا بنیادی پیغام استحکام ہوگا اور گزشتہ موسم گرما سے دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام دیکھا گیا ہے، جو اعلیٰ سطحی قیادت سے قائم ہوا۔ انہوں نے زور دیا کہ موثر رابطہ کاری ہی تعلقات کو بہتر بنانے کی کلید ہے۔
یہ بھی پڑھئے: نیپال: بالین شاہ حکومت کا بدعنوانی کیخلاف مہم، سیاستدانوں کی املاک کی جانچ ہوگی
ایران کی بڑی پیشکش
ایران نے بحری جہازوں کو بغیر کارروائی کے آزادانہ طور پر گزرنے کے لیے آبنائے ہرمز سے عمانی ساحل سے کھولنے کی پیشکش کردی۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو عمانی ساحل سے کھولا جا سکتا ہے اور اس راستے سے جہازوں کو نقل و حرکت میں آسانی ہو سکتی ہے۔ ایران نے تجویز پیش کی ہے عمانی ساحلی پٹی کی طرف جہازوں پر حملہ نہیں کیا جائے گا اور اس تجویز کا مقصد مذاکرات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: لبنان اسرائیل کا۱۰؍ روزہ جنگ بندی پر اتفاق
چین کا جواب، پابندی کی کارروائی غیرقانونی ہوگی
چین نے ایرانی تیل کے معاملے پر امریکہ کی جانب سے ممکنہ پابندیوں کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی بھی کارروائی ’’غیر قانونی‘‘ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل نہیں۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گئیو جائیکن نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا:’’چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر یکطرفہ غیر قانونی پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔‘‘