Inquilab Logo Happiest Places to Work

میراروڈ: مسلم لڑکیوں کو فتنۂ ارتداد سے بچانے کیلئے ’دین سکھاؤ بیٹی بچاؤ‘ مہم شروع

Updated: April 22, 2023, 8:36 AM IST | sajid Shaikh | Mumbai

ثناء مسجد میں ہراتوارکی شام میں طالبات اور ملازمت پیشہ لڑکیوں ، ان کے والدین اور سہیلیوںکومدعو کیا جائے گا۔ علماء کرام انہیں وعظ ونصیحت کریں گے

Sana Masjid where the program will be held every Sunday.
ثناء مسجد جہاں ہر اتوار کو پروگرام منعقد کیا جائے گا۔


میراروڈ :  مسلم دوشیزاؤں کو مرتد ہونے سے روکنے کیلئے  میراروڈ کی ثناء مسجد میں  ’دین سکھاؤ بیٹی بچاؤ‘ مہم کا آغاز ہوا ہے۔ جمعۃ الوداع کے موقع پر اس کا اعلان کیا گیا۔مسجد کے ٹرسٹی اور میراروڈ مسجد فیڈریشن کے صدر اقبال مہاڈک نے اس تعلق سے کہا کہ بڑی تعداد میں مسلم دوشیزاؤں کا مرتد ہونا  بہت بڑا المیہ ہے اور امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ بھی ہے۔ ہم نے اپنی بیٹیوں کو دنیاوی تعلیم دلوائی مگر دینی تعلیم دینے سے غافل رہے جس کے نتیجے میں ہماری بچیاں سازشی عناصر کے جال میں پھنس کر اپنا دین و ایمان برباد کر رہی ہیں ساتھ ہی اپنی دنیا بھی تباہ کر رہی ہیں اس لئے ہم نے یہ مہم شروع کی ہے۔ 
 اس مہم کے تحت ہر اتوار کو شام ۴ ؍بجے سے ۵  ؍بجے تک ثناء مسجد میں اسکول و کالج کی طالبات اور ملازمت پیشہ مسلم لڑکیوں کو بلایا جائے گا   ساتھ ہی ساتھ ان کے والدین اور سہیلیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔اس میں علماء کرام وعظ و نصیحت کے ذریعے انہیں ارتداد کے دنیاوی و اخروی زندگی میں ہونے والے خسارے سے آگاہ کریں گے۔ دین اسلام کی تعلیمات بتائی جائیں گی۔ اقبال مہاڈک نے خواہش ظاہر کی کہ ایسا پروگرام ہر مسجد میں منعقد ہونا چاہئے۔
 واضح رہے کہ جو مسلم لڑکیاں مرتد ہورہی ہیں ، ان میں میراروڈ کی  دوشیزائیں بھی شامل ہیں۔

mira road Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK