Inquilab Logo

بیس مئی سے ۱۱؍ ویں میں داخلے کیلئےموک رجسٹریشن کا آغاز

Updated: May 19, 2023, 9:31 AM IST | saadat khan

طلبہ ۲۰؍ تا ۲۴؍ مئی آن لائن فارم پُر کرنے کی مشق کریں گےجبکہ ۲۵؍ مئی سے رزلٹ جاری ہونے تک باقاعدہ فارم پُر کرنے کا عمل پورا کیا جائے گا

Now students don`t have to stand in queues in colleges (file photo).
اب طلبہ کو کالجوں میں قطار لگا کر کھڑے رہنے کی ضرورت نہیں ہے ( فائل فوٹو)

 ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن پونےکے سرکیولر کے مطابق ایف وائی جے سی میں تعلیمی سال ۲۴۔۲۰۲۳ء کیلئے آن لائن سینٹرلائزڈ ایڈمیشن پروسس( سی اے پی ) کی کارروائی کا آغاز ۲۰؍مئی سے کیاجائےگا۔مہاراشٹر کے ۶؍شہری علاقو ں ممبئی ، پونے ، پمپری چنچوڑ ،ناسک، اورنگ آباد ،امرائوتی اور ناگپور ڈیویژن میں گیارہویں جماعت کے سی اے پی کے ڈیمو رجسٹریشن کا آغاز ۲۰؍مئی سے کئے جانے کا اعلان کیاگیا ہے ۔ جبکہ  ۲۵؍مئی تا ایس ایس سی کارزلٹ جاری ہونے تک فرسٹ پارٹ کیلئے درخواست دی جاسکتی ہے۔ ۲۵؍مئی ہی سے طلبہ کی درخواست کے ویری فکیشن کی کارروائی شروع کی جائے گی۔ واضح رہےکہ۲؍سال سے اورنگ آباد کو سی اے پی میں شامل نہیں کیاجارہاتھا لیکن امسال اورنگ آبا دکو بھی سی اے پی میں شامل کیاگیاہے۔
 خیال رہے کہ ایڈمیشن کے متعدد رائونڈ ہونے  کی وجہ سے ماضی  میں داخلے کی کارروائی نومبر دسمبر تک جاری  رہا کرتی تھی   جس  سے جونیئر کالجوںمیںپڑھائی تاخیر شروع ہوتی تھی۔لیکن امسال ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ  نے اگست میں داخلے کی کارروائی پوری کرنےکا ہدف مقرر کیاہے۔اسی لئے موک رجسٹریشن (مشقی درخواست) کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے ۔ یعنی طلبہ رزلٹ آنے سے پہلے ہی داخلے کی درخواست کے تعلق سے پوری کارروائی آن لائن طریقے مکمل کر لیں گے ۔ رزلٹ آنےکے بعد    انہیں اپنے فارم میں صرف مارکس بھرنے ہوں گے۔  اس کیلئے انہیں ۵؍ دن صرف فارم پُر کرنے کی مشق کیلئے دیئے جائیں گے تاکہ اس دوران انہیں فارم پُرکرنے کے طریقۂ کار سے واقفیت ہو جائے۔ 
  ایف وائی جے سی میں داخلے کے موک رجسٹریشن کی کارروائی کا آغاز ۲۰؍مئی سے ہوگا جو ۲۴؍ مئی تک جاری رہے گا۔  اس مرحلے میں گیارہویں جماعت میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کو درخواست فارم پُرکرنےکی مشق کریں گے۔  ادھر  جونیئر کالج  ۲۰؍مئی سے طلبہ کے درخواست فارم کی جانچ کرنی شروع کر دیں گے۔ان ۵؍دنوں( ۲۰؍ تا ۲۴؍ مئی)بعد یعنی ۲۵؍مئی سے باضابطہ طور پر درخواست فارم پُر کرنےکا عمل شروع ہو گا۔ اسی دن سےطلبہ کودرخواست فارم کے فرسٹ پارٹ کو پُرکرناہے ۔ جبکہ پارٹ ۲؍ جس میں طلبہ کو بشمول فیکلٹی کالجوں کی فہرست  مہیا کی جاتی ہے ، وہ ایس ایس سی کارز لٹ جاری ہونے کے بعد پُر کرناہے۔      معمول کے مطابق  ۳؍ریگولر رائونڈ کے بعد اسپیشل رائونڈ میں پہلے مائناریٹی کوٹہ کی ۵۰؍فیصد ، ان ہائوس ۱۰؍فیصد اور مینجمنٹ کوٹہ کی ۵؍فیصد سیٹوں پر داخلے کئے جائیں گے۔ اس کے بعد۳؍ریگولراور ۲؍اسپیشل رائونڈ کےبعد  ڈیلی میرٹ رائونڈ کے تحت داخلے دیئے جائیں گے۔
  تعلیمی تنظیموں نے گیارہویں جماعت میں داخلے کے نئے نظم کا خیرمقدم کیاہےاور وقت مقررہ پر داخلے کی کارروائی پوری کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ داخلےکا عمل پورا ہونے کےبعدجلد ازجلد پڑھائی شرو ع کی جاسکے۔ ان کا کہنا ہے کہ  داخلے کیلئے متعدد رائونڈ چلانےکےبجائے ریگولر رائونڈ میں ہونے والے داخلے کے بعدطلبہ  کیلئے چھوڑ دینا چاہئےجو آخری وقت تک داخلہ نہیں لیتے ہیں، تاکہ وہ مقررہ وقت میں داخلہ لے سکیں ۔
 سی اے پی کا جدول :
 موک رجسٹریشن : ۲۰؍تا ۲۴؍مئی ( صرف طلبہ کے مشق کیلئے ) اس کے بعد   درخواست فارم کے   فرسٹ پارٹ کو ۲۵؍ مئی سے ایس ایس سی رزلٹ جاری کئے جانے تک  پُر کیا جا سکتا ہے۔اسی دن سے طلبہ فارم میں جو معلومات درج کریں گے،ان کی جانچ کا عمل شروع کیاجائے گا اور ایس ایس سی کا رزلٹ جاری ہونےکے ۲؍دنوں بعد تک جاری رہےگا۔
  درخواست فارم کا دوسرا پارٹ  ایس ایس سی کا رزلٹ جاری ہونے کے بعد شروع کیاجائے گا۔ بعدازیں مائناریٹی ، ان ہائوس اور مینجمنٹ کوٹہ کے تحت داخلے دیئے جائیں گے ۔ اس کی تکمیل کے ساتھ سی اے پی کے ریگولر ۳؍رائونڈ ، ۲؍اسپیشل رائونڈ اور پھر ڈیلی میٹرٹ رائونڈ کا آغاز کیاجائے گا۔پہلے اسپیشل رائونڈ کے بعد جونیئر کالجوںمیں پڑھائی شروع کردی جائےگی ۔ اگست کے اخیر میں داخلہ کی کارروائی پوری کئے جانے کا ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیاہے ۔  یاد رہے کہ ایس ایس سی رزلٹ کی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں ہوا ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK