Inquilab Logo

مودی نے تمل ناڈو میں  بیک وقت۱۱؍ میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا

Updated: January 13, 2022, 8:28 AM IST | new Delhi

اس سے قبل اتر پردیش میں بیک وقت ۹؍ میڈیکل کالج کا افتتاح کرچکے ہیں، صحت عامہ کے شعبے کو مضبوط کرنے کیلئے میڈکل کالجوں کو ناگزیر قرار دیا

Prime Minister Modi inaugurating the 8th National Youth Festival in Puducherry.
وزیراعظم مودی پڈوچیری میں۲۵؍ ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے۔

:وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ورچوئل میڈیم کے ذریعے تمل ناڈو میں بیک وقت ۱۱؍  میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ہی ریاست میں ایک ساتھ۱۱؍میڈیکل کالج شروع کیے گئے۔  اس سے پہلے  مودی  اتر پردیش میں بیک وقت۹؍ میڈیکل کالجوں کا افتتاح کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ’’ میں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا ہے۔‘‘
  اس موقع پر مرکزی وزیر صحت منسکھ  مانڈویہ  اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اسٹالن بھی موجود تھے۔ پونگل اور مکر سنکرانتی کی مبارکباد دیتے ہوئے  مودی نے کہا کہ ملک میں کمزور صحت خدمات اور میڈیکل کالجوں کی کمی سب کو معلوم ہے،  پچھلی حکومتوں نے اس پر توجہ نہیں دی۔ ہماری حکومت نے اس پر سنجیدگی سے کام کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’۲۰۱۴ء سے پہلے ملک میں صرف۳۸۷؍ میڈیکل کالجز تھے جو اب بڑھ کر۵۹۶؍  ہوگئے ہیں۔ تمل ناڈو کے ان نئے۱۱؍ میڈیکل کالجوں سے ایم بی بی ایس کی ایک ہزار ۴۵۰؍ سیٹیں بڑھ جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے طبی تعلیم کے فروغ کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ ملک میں صحت کی بڑھتی ہوئی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے  مودی نے کہا کہ آیوشمان یوجنا کے ذریعے غریبوں کو بہتر علاج مل رہا ہے۔ صحت کی خدمات کو دیہی اور دور دراز علاقوں تک لے جانے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔ ہندوستان میں میڈیکل ہب بننے کی صلاحیت ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ مستقبل اس سماج کا ہے جو طبی تعلیم پر توجہ دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK