Updated: September 14, 2026, 8:00 PM IST
| New Delhi
ابو ظہبی کے ولی عہد کے اس اقدام نے تیزی سے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے ہیں۔ انٹرنیٹ پر کثیر تعداد میں صارفین نے شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کی عاجزی کی تعریف کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ وہ خاص طور پر ڈرائیور سے ذاتی طور پر ملنے کیلئے واپس گئے۔ صارف نے اسے سچے کردار کی علامت قرار دیا۔ ایک اور صارف نے اس لمحے کو عاجزی، احترام اور انسانیت کا ایک سادہ لیکن طاقتور مظہر قرار دیا۔
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان، ہندوستانی ڈرائیور سے مصافحہ کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این
ہندوستان میں ۱۸ ویں برکس (BRICS) اجلاس کے اختتام کے بعد اپنے ملک واپسی کے موقع پر ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا ہندوستانی ڈرائیور کے ساتھ ایک دل کو چھو لینے والا لمحہ وائرل ہوگیا ہے۔ دو روزہ سربراہی اجلاس اتوار کو ’نئی دہلی اعلامیہ ۲۰۲۶ء‘ کے متفقہ طور پر منظور کئے جانے کے ساتھ ختم ہوا، جس میں مغربی ایشیا میں کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی گئی۔ شیخ خالد نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے سمٹ میں شرکت کی اور اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ بعد ازاں ہوائی اڈے سے ان کی روانگی کا احاطہ کرنے والی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر وسیع پیمانے پر توجہ حاصل کر لی ہے۔
اس کلپ میں ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو اپنی پرواز کی طرف بڑھنے سے پہلے ہوائی اڈے پر معززین کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ روانہ ہونے اور طیارے پر سوار ہونے سے پہلے، وہ رکتے ہیں، ارد گرد دیکھتے ہیں اور اس گاڑی کی طرف بڑھتے ہیں جس میں وہ سفر کرکے آئے تھے۔ اس گاڑی کو ایک ہندوستانی ڈرائیور چلا رہا تھا۔ وہ براہِ راست ڈرائیور کے پاس جاتے ہیں، اس سے ہاتھ ملاتے ہیں، مسکراتے ہیں اور پھر روانہ ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: برکس ممالک میں دو مسلم ممالک کی کرنسی کی طاقت زیادہ ہے
ولی عہد شیخ خالد کے اس اقدام نے تیزی سے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے ہیں۔ انٹرنیٹ پر کثیر تعداد میں صارفین نے ولی عہد کی عاجزی کی تعریف کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ وہ خاص طور پر ڈرائیور سے ذاتی طور پر ملنے کیلئے واپس گئے۔ صارف نے اسے سچے کردار کی علامت قرار دیا۔ ایک اور صارف نے اس لمحے کو عاجزی، احترام اور انسانیت کا ایک سادہ لیکن طاقتور مظہر قرار دیا۔ تیسرے صارف نے اسے ”انتہائی شاندار“ (absolutely class) کہا اور اشارہ دیا کہ دوسرے لوگ بھی اس طرزِ عمل سے سیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ مشرقِ وسطیٰ میں دولت سے متعلق عام تاثرات کے بالکل برعکس تھا۔
یہ بھی پڑھئے: اخوان المسلمون کے خلاف خفیہ مہم میں کلاؤڈ اے آئی کے استعمال کا انکشاف
یہ ویڈیو کلپ بدستور وسیع پیمانے پر گردش کر رہا ہے اور بہت سے لوگ برکس اجلاس کی روایتی رسمی کارروائیوں کے درمیان اسے وقار اور زمین سے جڑے رویے کی ایک مثال کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔