Inquilab Logo

مودی نے نیپال میں گوتم بدھ کی جائے پیدائش پر کلچرل سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا

Updated: May 17, 2022, 8:33 AM IST | nepal

بدھ پورنیما کے موقع پروزیراعظم مودی نیپال پہنچے،انڈیا انٹرنیشنل سینٹر فار بدھسٹ کلچر اینڈ ہیریٹیج کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں نیپال کے وزیراعظم بھی موجود تھے

Prime Minister Modi looks at the model of cultural center being built in Nepal, Nepal`s Prime Minister Deuba (left) and his wife are also present
وزیراعظم مودی نیپال میں تعمیر ہونے والے کلچرل سینٹر کا ماڈل دیکھتے ہوئے،نیپال کے وزیراعظم دیوبا(بائیں) اور ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں

:وزیر اعظم نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے ویشاخ بدھ پورنیما کے موقع پریہاں لومبینی مٹھ میں ہندوستان کے تعاون سے تعمیر کیے جانے والے جدید انڈیا انٹرنیشنل سینٹر فار بدھسٹ کلچر اینڈ ہیریٹیج کا سنگ بنیاد رکھا۔ مودی نیپال میں اپنے سفر کے پروگرام میں مایادیوی مندر کا دورہ کرنے کے بعد لومبینی مٹھ کے مغربی حصےمیںپہنچے جہاں ایک بڑے پنڈال میں سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ پنڈال میں ۱۰؍  سے زائد لاما موجود تھے۔مودی، دیوبا اور ان کی اہلیہ آرزو رانا دیوبا نے سب سےپہلے وہاں رکھے ہوئے بدھ کے مجسمے پر پھول  چڑھائے۔ اس کے بعد وہ سنگ بنیاد رکھنے والےمقام کی طرف گئےاوروہاں دونوں وزرائےاعظم اور ان کی بیوی کیلئے ۳؍چوکیاں تھیں۔ آرزودیوبا چوکی پر نہیں بیٹھیں اور بہادردیوبا کے پیچھے کھڑی ہو گئیں۔ اس کے بعد لاماؤںنےبدھ مت کے منتروں کاجاپ شروع کیا جو تقریباً۱۵؍منٹ تک جاری رہا۔ اس دوران مودی اپنی آنکھیں بندکئےاور عقیدت سے ہاتھ جوڑے رہے۔ منتروں کے بعد دونوں وزرائے اعظم نے پوجا کرنے کے بعد سنگ بنیاد میں ایک پتھررکھا۔ اس کے بعدمودی نے وہاں موجود لاماؤں کو ایک شال اور کچھ دکشینا کا ایک لفافہ پیش کیا۔لومبینی میں انڈیا انٹرنیشنل سینٹرفار بدھسٹ کلچر اینڈہیریٹیج نئی​​دہلی میںبین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن کی پہل پرتعمیرکیا جا رہا ہے۔ یہ مرکز لومبینی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی طرف سے بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن کو الاٹ کیے گئے پلاٹ پر تعمیر کیا جائے گا۔ ٹرسٹ اور کنفیڈریشن کے درمیان اس سال مارچ میںمعاہدہ ہوا تھا۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب بدھ مت کے۳؍فرقوں- تھرواد، مہایان اور وجرائن کے بھکشوؤںکےمذہبی منتروں کے درمیان مکمل ہوئی۔ بعدمیں دونوں وزرائے اعظم نے مرکز کے ماڈل کی بھی نقاب کشائی کی۔ اس مرکز کی شکل کمل کے پھول جیسی ہے۔نیچےکمل کی شکل میں بڑا ہال اور اوپر کمل کی پنکھڑیوںکی شکل سنہری رنگ کی ہوگی۔
  مرکزکی تعمیر ایک بار مکمل ہونے کے بعد اس مرکز میں  پوری دنیا کے تیرتھ یاتریوں اور سیاحوں کے لیے بدھ مت کےروحانی پہلوؤںسےلطف اندوز ہونے کیلئےعالمی معیار کی سہولیات میسر ہوں گی۔ یہ توانائی کےاستعمال میں نیٹ زیرو عمارت ہوگی اور اس میںپرارتھناکے کمرے، دھیان ہال، لائبریری اور نمائشی ہال،کیفے ٹیریا، دفاتر اور دیگر سہولیات ہوں گی۔مودی نےنیپال روانہ ہونے سے قبل اپنے بیان میں کہاکہ میں لومبینی مٹھ کے علاقے میں انڈیا انٹرنیشنل سینٹرفار بدھسٹ کلچر اینڈ ہیریٹیج کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بھی شرکت کروں گا۔
 سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے بعد مودی آرام اور دو طرفہ بات چیت کے لیےہوٹل پہنچے جہاں ان کا گرمجوشی سے استقبال کرنے کیلئےبڑی تعداد میں ہندوستانی برادری کے لوگ موجود تھے۔مودی نےتارکین وطن سے بہت اپنے پن سے ملاقات کی۔ ایک نوجوان نے بھگوان بدھ اورمودی کا اسکیچ بنایا تھا۔مودی نے اس اسکیچ پر اپنے دستخط کئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK