وزیراعظم نریندر مودی نے صنعتوں اور نوجوان اسٹارٹ اپس سے معیار کو ترجیح دینے اور عمدگی کو اپنا معیار بنانے کی اپیل کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے۔
EPAPER
Updated: January 25, 2026, 4:01 PM IST | New Delhi
وزیراعظم نریندر مودی نے صنعتوں اور نوجوان اسٹارٹ اپس سے معیار کو ترجیح دینے اور عمدگی کو اپنا معیار بنانے کی اپیل کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے صنعتوں اور نوجوان اسٹارٹ اپس سے معیار کو ترجیح دینے اور عمدگی کو اپنا معیار بنانے کی اپیل کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے۔ اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے۱۳۰؍ویں ایڈیشن میں، مودی نے۱۰؍ سال قبل جنوری۲۰۱۶ء میں شروع ہونے والے اسٹارٹ اپس انڈیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے کئی نوجوانوں نے روایتی دائروں سے باہر نکل کر ایسی ایجادات کی ہیں جو تاریخ میں درج ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی حکومت کو احساس تھا کہ بھلے ہی یہ ایک چھوٹی پہل ہو، لیکن یہ نوجوان نسل اور ملک کے مستقبل کے لیے کافی اہم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں ہم وطنوں، خاص طور پر صنعت اور اسٹارٹ اپس سے وابستہ نوجوانوں سے ایک گزارش ضرور کرنا چاہتا ہوں۔ ملک کی معیشت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور دنیا کی نظریں ہندوستان پر ہیں۔ ایسے وقت میں ہم سب پر ایک بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے، معیار پر زور دینے کی۔ آئیے اس سال ہم پوری طاقت سے معیار کو ترجیح دیں۔
یہ بھی پڑھئے:بالی ووڈ: اب ’لڑکی ہونا‘ کمزوری نہیں بلکہ طاقت ہے
معیار میں مسلسل بہتری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہے ہمارے ملبوسات ہوں یا ٹیکنالوجی، ہندوستانی مصنوعات کی پہچان ان کے معیار سے ہونی چاہیے۔ انہوں نے نوجوان اسٹارٹ اپس سے اپیل کی کہ وہ مہارت کو اپنا معیار بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عزم کریں کہ معیار میں نہ کوئی کمی ہوگی اور نہ ہی اس پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا۔ ایسا کر کے ہی ہم وِکست بھارت کے سفر کو تیزی سے آگے لے جا پائیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:دنیا کے سست ترین ٹریفک والے ٹاپ ۱۰؍ شہروں میں چار ہندوستانی
مودی نے کہا کہ اسٹارٹ اپس انڈیا مشن کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج ہندوستان اسٹارٹ اپس کے معاملے میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔ یہ اسٹارٹ اپس روایتی راستوں سے ہٹ کر ہیں۔ وہ ایسے شعبوں میں کام کر رہے ہیں جن کے بارے میں ۱۰؍ سال پہلے تک تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ اے آئی سے لے کر خلا تک، ایٹمی توانائی سے لے کر سیمی کنڈکٹر تک، ہر شعبے میں کوئی نہ کوئی ہندوستانی اسٹارٹ اپ کام کر رہا ہے۔