Inquilab Logo

منی لانڈرنگ کیس: روہت پوار ای ڈی کے روبرو حاضر

Updated: February 01, 2024, 2:16 PM IST | Mumbai

منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کیلئے آج این سی پی لیڈر روہت پوار ای ڈی کے روبرو حاضر ہوئے ہیں۔ ای ڈی نے انہیں آج پیش ہونے کیلئے سمن جاری کیا تھا۔ ای ڈی کے دفتر کے سامنے مقامی پولیس تعینات ہیں اوربیریکیڈس لگائے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ ۲۴؍ جنوری کو بھی روہت پوار ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

NCP leader Rohit Pawar. Photo: INN
این سی پی لیڈر روہت پوار۔ تصویر: آئی این این

منی لانڈرنگ کیس میں این سی پی سربراہ شردپوار کے پوتے روہت پوار آج ای ڈی کے روبرو حاضرہوئےہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ۱۰؍ دنوں میں یہ دوسری مرتبہ ہے جب وہ ای ڈی کے سامنے پیش ہوئےہیں۔اس سے پہلے ۲۴؍ جنوری کو وہ ای ڈی کے سامنے حاضر ہوئےتھے۔آج وہ جنوبی ممبئی میں ای ڈی کے آفس ایک بجکر ۵؍ منٹ پر پہنچے تھے۔ایجنسی کے آفس تک ان کے اہل خانہ ان کے ساتھ تھے۔خیال رہے کہ این سی پی کے سربراہ اور ان کی بیٹی سپریہ سلے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے لئے نئی دہلی میں ہیں۔ این سی پی کے بہت سے کارکنان آج این سی پی کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے ہیں اور ای ڈی کے روہت پوار کو سمن جاری کرنے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔روہت پوار ای ڈی کے دفتر پہنچے ہیں اس لئے دفتر کے سامنے مقامی پولیس تعینات تھی اور بریکیڈس لگائے گئے تھے۔
خیال رہے کہ ای ڈی نے مہاراشٹر اسٹیٹ کاپریٹیو بینک اسکیم معاملے میں روہت پوار کو سمن جاری کیا ہے۔ انہوں نے ۲۴؍ جنوری کو تقریباً ۱۰؍گھنٹے تک تفتیش کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK