Inquilab Logo

مرادآباد:طالبات کوحجاب پہن کرکلاس میں بیٹھنے کی اجازت

Updated: January 21, 2023, 3:23 PM IST | Faheem Khan | Moradabad

برقع پوش خواتین کو کالج کے گیٹ پر روکے جانے کے بعد احتجاج رنگ لایا، برقع اُتارنے کیلئے چینجنگ روم بھی فراہم کیاگیا

Samajwadi Party student cell workers addressing the college administration
کالج انتظامیہ کو مکتوب دیتے سماج وادی پارٹی طلبہ سیل کے کارکنان

 مراد آباد کے ہندو ڈگری کالج میں برقع پوش طالبات کو کالج کے گیٹ پر ہی  روکنے  کے معاملے میں احتجاج کے بعد انتظامیہ  نے وضاحت کی ہے کہ طالبات کو حجاب  پہن کر کلاس میں بیٹھنے کی اجازت ہے۔ اس کے ساتھ ہی برقع پہن کر آنے والی طالبات کیلئے کالج میں چینجنگ روم بھی فراہم کردیا گیا ہے تاکہ وہ کالج پہنچنے کے بعد حجاب پہن کر کلاس میں  شریک ہوسکیں۔یاد رہے کہ طالبات کو روکنے کی خبر پاکر سماجوادی پارٹی طلبہ سیل کے عہدیدار اور  کارکنان  موقع پر پہنچ گئے تھے اور  نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ برقع پوش طالبات کو کلاس تک جانے کی اجازت دی جائے۔
  کالج کے پرنسپل ستیہ ویر سنگھ راوت نےوضاحت کی کہ کالج میں برقع پوش طالبات کیلئے چینجنگ روم پہلے سے موجود ہے نیز طالبات یونیفارم پر حجاب پہن کر کلاس میں شریک  ہوسکتی ہیں۔  انہوںنے بتایا کہ ۱۵؍اکتوبر سے ڈریس کوڈ کو نفاذ کیاگیا  ہے جس کی اطلاع اشتہارات کے ذریعہ بھی دی گئی مگر  طلبہ لاپروائی برت رہے تھے اس لئےیکم جنوری سے اسے سختی سے نافذ کیاگیا مگر کچھ لوگوں نے اس کو سیاسی رنگ دےدیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK