Inquilab Logo

میونسپل طلبہ کو اب تک رین کوٹ اور چھتری نہیں ملی

Updated: August 04, 2023, 10:26 AM IST | saadat khan | Mumbai

بارش میں بھیگ کر اسکول آنے پر مجبور،محکمہ تعلیم نے کہا کہ رین کوٹ اور چھتریاں بیشتر اسکولو ں کو دے دی گئی ہیں

Parents have complained to the municipal school management about not getting raincoats and umbrellas.
والدین نے میونسپل اسکول انتظامیہ سے رین کوٹ اور چھتریاں نہ ملنے کی شکایت کی ہے۔

بی ایم سی محکمہ تعلیم ہرسال پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے طلبہ کو ۲۷؍ تعلیمی اشیاء فراہم کرتا ہے۔ عموماً ہر سال اسکول شروع ہونے کےبعد طلبہ کویہ اشیاء نہ  ملنےکی شکایت پر امسال میونسپل محکمہ تعلیم نے اسکول شروع ہوتے ہی بیشتر اشیاء طلبہ کو دے دی تھیں لیکن رین کوٹ اور چھتریاں اب تک  نہ ملنے سے بارش میں طلبہ کو پریشانی ہورہی ہے جس کی شکایت والدین اور سرپرست اسکول انتظامیہ سے کررہےہیں۔ محکمہ تعلیم کےمطا بق رین کوٹ اور چھتریاں اسکولوں کو دے دی گئی ہیں۔ 
  دھاراوی کے ایک میونسپل اسکول   میں متعدد میڈیم  کے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے تقریباً  ۲؍ہزار ۵۰۰؍ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ان  طلبہ کواب تک رین کورٹ اور چھتری نہیں ملی ہے  جس کی وجہ سے  بارش میں طلبہ بھیگ کر اسکول آنے پر مجبور ہیں۔
  اسکول کے ایک سینئر معلم نے بتایا کہ ’’اسکول شروع ہوئے تقریباً ڈیڑھ مہینہ گزر چکا ہے  لیکن  ابھی تک رین کوٹ اور چھتریاں   نہ ملنے سے طلبہ اور والدین پریشان ہیں۔ حالانکہ امسال اسکول شروع ہوتے ہی دیگر تعلیمی اشیاء طلبہ کو دے دی گئی تھیں لیکن رین کوٹ اور چھتریوںکی سپلائی نہ ہونے سے اب تک طلبہ کو یہ چیزیں نہیں مل سکی ہیں  جس کی وجہ سے طلبہ بارش میں بھیگ کر اسکول آرہےہیں جس کی شکایت سرپرست اور والدین، اساتذہ اور ہیڈماسٹروں سے کررہے ہیں۔‘‘ انہوںنے یہ بھی بتایاکہ ’’ گزشتہ سال رین کوٹ اور چھتریوں کا کنٹریکٹ بی ایم سی محکمہ تعلیم نے نہیں دیاتھا  جس کی وجہ سے اسکولوںکو ان دونوں سامان کا پیسہ دے کر طلبہ سے یہ چیزیں خریدنے کی ہدایت جاری کی تھی لیکن امسال بی ایم سی نے  رین کوٹ اور چھتریوں کا کنٹریکٹ دیا ہے،  اس کے باوجود اسکول شروع ہوئے ڈیڑھ مہینہ ہوگیاہے لیکن ابھی تک رین کوٹ اور چھتریاں اسکول تک نہیں پہنچ سکی ہیں۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کےمتعدد اسکولوں میں اب تک یہ چیزیںنہیں پہنچی ہیں ۔ ‘‘
 اس تعلق سے ایجوکیشن آفیسر راجیش کنکال سے استفسار کرنےپر انہوںنے بتایاکہ ’’ تعلیمی اشیا ء سبھی اسکولوںمیں پہنچ گئی ہیں ۔ اگر کچھ اسکول باقی ہیں توان کے بارےمیں تفتیش کرنی ہوگی۔ رین کوٹ اور چھتری بارش سے قبل اسکولوںمیں نہیں پہنچتی ہیں تو ان کا مطلب کیاہے۔  مذکورہ اسکول کے بارےمیں بتانے پر انہوںنے کہاکہ میں جانچ کر کے وہاں جلد ازجلد رین کوٹ اور چھتریاں پہنچانےکی کوشش کرتاہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK