Inquilab Logo

ملاوی میں سمندری طوفان سے ۵؍ لاکھ سے زائدا فراد متاثر،ایک لاکھ ۸۳؍ہزار سے زائد افراد بے گھر

Updated: March 22, 2023, 12:45 PM IST | Lilongwe

مرنے والوں کی تعداد ۵؍ سو سے تجاوز ، ایک ہزار ۳۳۲؍ افراد زخمی ، ۴۲۷؍ افراد لاپتہ ، پڑوسی ممالک کی جانب سے بھی امدادی کارروائیاں، ۳؍ اضلاع میں بارش

Efforts to re-establish houses on the coast of Malawi. (AP/PTI)
ملاوی کے ساحل پر دوبار ہ گھر بسانے کی کوشش ۔( اےپی / پی ٹی آئی)

جنوب مشرقی افریقی ملک ملاوی میں ایک ہفتے کے بعد بھی سمندری طوفان کا اثر باقی  ہے۔  سیلاب سے ۵؍ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران سمندری طوفان فریڈی سے مرنے والوں کی تعداد ۵؍ سو سے تجا وز کرگئی ہے۔ طوفان کے نتیجے میں   ایک بڑی تعداد بے گھر بھی ہوگئی ہے۔   کچھ افراد کھلے آسمان کے نیچے رات گزارنےپر مجبور ہیں۔   اہم بات یہ ہے کہ ملکی کے ساتھ ساتھ عالمی  ادارے بھی امدادی سرگرمیوں میں مصرو ف ہیں۔ 
  میڈیار پورٹس کے مطابق  پیر کی شام تک طوفان کی وجہ سے۵۲۲؍ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ۵؍ لاکھ۸؍ ہزار ۲۴۴؍افراد اس طوفان کی وجہ سے  متاثر ہو چکے ہیں۔ ایک لاکھ ۸۳ ؍ہزار سو افرا دبے گھر ہوئے  ہیں۔   ملاوی کے قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق محکمہ کے کمشنر چارلس کالیمبا نے بتایا کہ بے گھر ہونے والے افراد کیلئے ایک اور کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کیمپوں کی کل تعداد ۵۳۴؍ ہوگئی ہے۔  ان کے مطابق  اس سلسلے میں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  طوفان کی وجہ سے ایک ہزار ۳۳۲؍ افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ۴۲۷؍ افراد لاپتہ ہیں۔
      انہوں نے مزید بتایا کہ طوفان فریڈی کے ختم ہونے کے بعد بھی مشرقی خطے کے ۳؍ اضلاع میں شدید بارش جاری ہے۔
   ملاوی کے صدر لازاروس چاکورا کی جانب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا  ہے۔ ان اضلاع میں  انفرادی اور اجتماعی سطح  پر انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جنوبی افریقی ترقیاتی کمیونٹی نے ملاوی کیلئے ۳؍ لاکھ امریکی ڈالر کی امداد کی منظوری دی ہے۔ یاد رہےکہ گزشتہ دنوں ملا وی میں ۱۴؍ روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔  اسی دوران   ملاوی ڈیفنس فورس، ملاوی پولیس سروس اور برطانیہ  کے امدادی ادارے  تنزانیہ، زامبیا او ر دیگر  پڑوسی ممالک کے تعاون سے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK