Inquilab Logo Happiest Places to Work

موشی کچرا ڈپوحادثہ، ملبے سے مزید۷؍ لاشیں برآمد

Updated: July 13, 2026, 12:06 PM IST | Agency | Pune

اس حادثے کے سبب ہلاکتوں کی تعداد۸؍ ہو گئی؛ ایک شخص اب بھی لاپتہ۔

A Photo From Rescue Operation.Photo:INN
ریسکیو آپریشن کی ایک تصویر-تصویر:آئی این این
پمپری-چنچوڑ میونسپل کارپوریشن کے موشی کچرا ڈمپنگ ڈپو میں پیش آنے والے ہولناک حادثے کے چوتھے روز جاری ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے سے مزید۷؍ افراد کی لاشیںبرآمد کر لی گئی ہیں۔ اسکے ساتھ ہی اس سانحے میںمہلوکین کی تعداد بڑھ کر۸؍ ہو گئی ہے، جبکہ ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے، جسکی تلاش جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔یہ حادثہ۸؍جولائی کو دوپہر تقریباً ڈیڑھ  بجے پیش آیا، جب موشی میں واقع کچرا ڈمپ پر موجود کچرے کا ایک بہت بڑا ڈھیر ویسٹ ٹو انرجی‘ منصوبے کی انتظامی عمارت پر آ گرا۔ 
 
 
حادثے کے وقت عمارت کے اندر۲۲؍ افراد موجود تھے، جبکہ ایک شخص عمارت کے باہر کچرے کے ڈھیر کے نیچے دب گیا، اس طرح مجموعی طور پر۲۳؍ افراد متاثر ہوئے۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی اور ریسکیو کارروائی شروع کر دی گئی۔ عمارت میں موجود۵؍ افراد خود ہی بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ اسی روز ریسکیو ٹیموں نے مزید۹؍افراد کو محفوظ نکال لیا۔اس کے بعد باقی افراد کی تلاش کیلئے فوج، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس ، پمپری-چنچوڑ میونسپل کارپوریشن، پی ایم آر ڈی اے فائر بریگیڈ اور پولیس نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن جاری رکھا۔۹؍ جولائی کو ملبے سے بھاویش وانی کو نکالا گیا، تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ حادثے میں عمارت بری طرح متاثر اور غیر مستحکم ہو جانے کی وجہ سے ریسکیو کارروائی میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ ملبہ ہٹانے کے لئے ۱۲؍ پوکلین مشینوں، جے سی بی مشینوں اور ڈمپرز کی مدد لی گئی۔بعد ازاں عمارت کے خطرناک حصے کو محفوظ طریقے سے گرانے کیلئے ۲؍ جدید ’ڈیمولیشن ایکسکیویٹر‘ مشینیں موقع پر تعینات کی گئیں۔سنیچر کے روز جاری سرچ آپریشن کے دوران رات گئےاکشے ساونت(۳۵)، سنیل کورکے(۴۰)، سنی مانے(۳۹)، مہیش کمبھار(۳۳)، ناگیش گائیکواڑ(۲۶)، رنجیت پاٹل(۲۲) اورراہل گائیکواڑ(۳۵) کی لاشیں برآمد ہوئیں۔تمام لاشوں کو پمپری کےوائی سی ایم اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK