• Fri, 03 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سردار پٹیل سے منسوب موٹیرا اسٹیڈیم اب نریندر مودی اسٹیڈیم بن گیا ،اپوزیشن کی تنقید

Updated: February 25, 2021, 11:13 AM IST | Agency | Ahmedabad

صدر جمہوریہ نے دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا، مودی سے موسوم کرنے پر کانگریس کا سخت اعتراض ، سردار پٹیل کی توہین قرار دیا

Ram Nath Kovind - Pic : PTI
صدر جمہوریہ کووند اسٹیڈیم کا افتتاح کرتے ہوئے۔ ساتھ میں وزیر داخلہ امیت شاہ تصویر : پی ٹی آئی

صدر رام ناتھ کووند نے  دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم جو موٹیرا کے علاقے میں واقع ہے ، کا افتتاح کیا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسے مودی سے موسوم کرتے ہوئے ’نریندر مودی اسٹیڈیم‘ کا نام دے دیا گیا ہے ساتھ ہی صدر جمہوریہ نے قریب میں ہی تیار ہونے والے سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس انکلیو کا بھومی پوجن بھی کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر مملکت برائے کھیل کرن رجیجو بھی موجود تھے۔ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین موجودہ سیریز کا تیسرا ٹسٹ اسی اسٹیڈیم میں شروع کھیلا جارہا ہے۔ ۲۰۱۶ء میں جب اس اسٹیڈیم کو تعمیر نو کے لئے مسمار کیا گیا تھا، اس وقت اس میں۵۴؍ ہزار  شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش تھی اور  اس کا نام سردار ولبھ بھائی پٹیل اسٹیڈیم تھالیکن  اب یہ مودی کے نام سے جانا جائےگا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی  ماضی میں گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی تھے۔ دوسری جانب قریبی اسپورٹس انکلیوکو ۲۳۳؍ایکڑ کے رقبے میں تیار کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی انڈور اسٹیڈیم بھی ہوگا جس میں ۱۰؍ ہزار سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ نریندر مودی اسٹیڈیم بھی اس انکلیو کا حصہ بن جائے گا۔موٹیرا کا اسٹیڈیم ۶۳؍ ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے، جہاں اب  بیٹھنے کی گنجائش ایک لاکھ ۳۲؍ ہزار سے تجاوزکرچکی ہے۔اس سے قبل آسٹریلیا کا ملبورن اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ میدان تھا جہاں ۹۰؍ ہزار شائقین کی گنجائش تھی ۔ ۸۰۰؍کروڑ روپے کی لاگت سے اس اسٹیڈیم کو لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کمپنی نے تیار کیا ہے جس نے اسٹیچو آف یونٹی کی تعمیر بھی کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK