آندولن کرنےوالو ں نےہنگامی میٹنگ بلائی ۔علاقے کی سطح پرمیٹنگوں کی تیاری۔ زبردستی سروے کرنے کی شدید مخالفت اورسروے نہ کرانے پراتفاق۔ ۲۵؍اگست کواحتجاجی جلسۂ عام
EPAPER
Updated: August 14, 2024, 10:42 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
آندولن کرنےوالو ں نےہنگامی میٹنگ بلائی ۔علاقے کی سطح پرمیٹنگوں کی تیاری۔ زبردستی سروے کرنے کی شدید مخالفت اورسروے نہ کرانے پراتفاق۔ ۲۵؍اگست کواحتجاجی جلسۂ عام
رڈیری کی زمین کے سروے اور اس کی پیمائش کے لئے بی ایم سی افسران اور کلکٹر کا عملہ منگل کی صبح اچانک کرلا پہنچا۔ اس کی اطلاع کرلا میں احتجاج کرنے والوں اور اڈانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ آندولن کرنے والوں کو تاخیر سے ملی جس سے افسران اپنا کام بآسانی کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جب وہ ۲۶؍جولائی کو سروے کیلئےگئے تھے تو زبردست مخالفت اوراحتجاج کے سبب واپس ہونے پرمجبور ہوئے تھے۔ دوسری جانب دھاراوی راجیو گاندھی نگر میں غوثیہ مسجد کے قریب سروے کے لئے عملہ پہنچا تو وہاں کے مکین برہم ہوگئے اور انہوں نےاڈانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ آندولن کے لیڈران کو بلایا جس پر وہاں محمد رفیق، ترون سوامی، پال رافیل اورالیش گاجاکوش مکینوں کی مدد کیلئے پہنچ گئے۔ اس دوران کافی بحث مباحثہ ہوا،بالآخر مکینوں کی مخالفت کے سبب بغیرسروے کئےہی اڈانی گروپ کے عملہ کولوٹنا پڑا ۔
یادرہے کہ مدرڈیری کی زمین اڈانی کو دینے پرسخت مخالفت کی جا رہی ہےاوریہ کہا جارہا ہے کہ یہ زمین کرلا والوں کی ترقی کے لئے استعمال کی جانی چاہئے۔ سیکڑوں ایکڑ زمینیں جو اڈانی کو دھاراوی ری ڈیولپمنٹ کے نام پر دی گئی ہیں اس میں کرلا کی مدر ڈیری کی زمین بھی شامل ہےاسی سبب اس کی پیمائش کی گئی ہے ۔
میٹنگ میںشدید برہمی کا اظہار
مدرڈیری اورغوثیہ مسجد کے قریب سروے کےتعلق سے پیدا شدہ صورتحال پر دھاراوی بچاؤ کے لیڈران کی جانب سے ہنگامی میٹنگ بلائی گئی۔ اس میںیہ طے پایا کہ اب سروے کے نام پرزبردستی کی جانے لگی ہے اس لئے اب کہیںبھی سروے کرنے والی ٹیم آئے تواس کی اطلاع دی جائے ۔جہاں سے بھی فون آئے گا وہاں کے مکینوں کی مدد کے لئے دھاراوی بچاؤ کے لیڈران ان کی مدد کے لئے پہنچیںگے اور اب سروے نہیں ہونے دیا جائے گا۔کرلا کے تعلق سے یہ طے پایا کہ وہاں کے ساتھیوں کے ہمراہ جلد ہی بڑے پیمانے پراحتجاج کیاجائے گا ۔
میٹنگ میںشامل سابق رکن اسمبلی بابو راؤ مانے نے کہاکہ ’’ اب توزبردستی کی جارہی ہے جبکہ مکینوں کواعتماد میںلینا ضروری ہے ۔ اس لئے علاقے کی سطح پرجگہ جگہ میٹنگ کی جائے گی اورنکڑ میٹنگیں بھی کی جائیں گی۔کسی کے ساتھ زیادتی یا زبردستی کی بنیاد پرسروے نہیںہونے دیا جائے گا ۔‘‘
کامریڈ نصیرالحق نے کہاکہ ’’ غوثیہ مسجد کے قریب راجیو گاندھی نگر کے مکینوں نے ہمت دکھائی اورہمار ے ساتھی بھی ان کی مدد کوپہنچے جس سے سروے ٹیم کوناکام لوٹنا پڑا ۔اس لئےاب یہ طے کیا گیا ہے کہ زبردستی کرنے والوں کے ساتھ زبردستی کی جائے گی ا ورکسی بھی مکین کےساتھ اگرزیادتی ہوتی ہے تواس کی پوری مدد کی جائے گی۔‘‘ ایڈوکیٹ راجو کورڈے نے کہاکہ ’’ کرلا میںبی ایم سی افسران اورکلکٹر نے بڑی خاموشی سے سروے کیا ورنہ ۲۶؍جولائی کی طرح ا س دفعہ بھی ہم سب موجود ہوتے اور سروے نہیںکرنے دیتے۔ جہاںتک دھاراوی میںسروے کا معاملہ ہے تواب یہاںہم سب مل کراسے روکیںگے۔‘‘
۲۵؍اگست کوبڑے پیمانے پراحتجاجی جلسہ عام
میٹنگ کے دوران یہ بھی طے پایاکہ۲۵؍اگست کو دونوں اراکین پارلیمان انیل دیسائی اور ورشا گائیکواڑ کی موجودگی میں ٹرانزٹ کیمپ میںاحتجاجی جلسۂ عام کیا جائے گا ۔