Inquilab Logo

ایم پی ایس سی امتحان کے نتائج ظاہر، ۱۰؍ مسلم امیدوارکامیاب

Updated: May 01, 2022, 2:28 AM IST | Mumbai

کامیاب مسلم امیدواروں میں نائک واڑی عمران شفیق نے۲۳؍ ویںپوزیشن حاصل کی ہے

Naik Wari Imran Shafiq
نائک واڑی عمران شفیق

 دسمبر۲۰۱۹ء میں مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن نے ۱۵؍ زمروں میں ۲۰۰؍ اسامیوں کے  لئے اشتہار شائع کئے تھے جن کا امتحان مارچ ۲۰۲۱ءمیں کیا گیا۔  اس  امتحان میں  ۱۰؍ مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ  مذکورہ ایم پی ایس سی امتحان کے لئے کل ۲؍لاکھ ۶۲؍  ہزار۸۹۱؍ امیدواروں نے رجسٹریشن کیا تھا جس میں اصل امتحان میں شریک ہونے والے امیدواروں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد تھی ۔ پری ٹیسٹ امتحان کے بعد صرف ۳؍ہزار ۲۱۴؍امیدواروں کو مین امتحان کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ انٹر ویو کے بعد حتمی نتائج کی عمومی کوالیفائی لسٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سانگلی کے پرمود چوگلے ریاست میں پہلے نمبر پر آئے ہیں۔ خواتین میں روپالی مانے نے پہلا نمبر حاصل کیا جبکہ  امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان ’آپٹ آؤٹ‘ کے عمل کے بعد کیا جائے گا۔ کل دس کامیاب مسلم امیدواروں میں نائک واڑی عمران شفیق نے۲۳؍ ویںپوزیشن حاصل کی ہے۔ دوسری طرف  سرفہرست آنے والےپرمود چوگلے سانگلی ضلع کے میرج تعلقہ کے سونی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ پرمود کے والد ٹیمپو چلاتے ہیں جبکہ والدہ سلائی کا کام کرتی ہیں۔ جواہر نوودیا ودیالیہ میں اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، انہوں نے میکانیکل انجینئرنگ کی ڈگری کے ساتھ کراڈ سے گریجویشن کیا۔ اس کے بعد انہوں نے چار سال تک بی پی سی ایل میں بھی کام کیا۔ کامیاب مسلم امیدواروں میں نائک واڑی عمران شفیق کو ۲۳؍ واں رینک ملا ہے جبکہ   شیخ تمنّا حامد کو ۱۰۶؍،انعامدار سکندر دستگیرکو ۱۳۰؍، شیخ سہیل اکرام اللہکو۱۳۴؍ ،پٹھان اظہر الدین راجوبھائی۲۲۷؍، خان محفوظ احمد ۲۶۹؍ ،نداف ابوبکر اقبال۲۷۱؍، شیخ ناظمہ اسحاق ۳۷۹؍ ،سید الیاس رحیم ۳۸۴؍ اور نداف امیر سردارکو ۴۱۴؍   واں رینک حاصل ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK