Inquilab Logo

محمد ہارون سنجرغلام احمد خاں آرزو میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں بادشاہ عمر الیون فاتح

Updated: January 30, 2023, 12:45 PM IST | MUMBAI

محمد ہارون سنجر غلام احمد خاں آرزو میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز فائنل میچ میں اندھیری کی ٹیم بادشاہ عمر الیون نے مقامی ٹیم مدنی کو شکست  دے کر فائنل ٹرافی اپنے قبضہ میں کرلی۔

The winning team with the trophy in the presence of the guests; Photo: INN
فاتح ٹیم مہمانوں کی موجودگی میں ٹرافی کے ساتھ۔; تصویر:آئی این این

محمد ہارون سنجر غلام احمد خاں آرزو میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز فائنل میچ میں اندھیری کی ٹیم بادشاہ عمر الیون نے مقامی ٹیم مدنی کو شکست  دے کر فائنل ٹرافی اپنے قبضہ میں کرلی۔مدنی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا مگر یہ فیصلہ ان کے لئے ’فال نیک‘ ثابت نہیں ہوا ۔بادشاہ عمر الیون کے بالروں نے مدنی کے بلے بازوں پر قہر ڈھا دیا۔ مین آف دی فائنل جمی ناٹیکر نے ایک رن دے کر ۴؍ وکٹ لئے اور مدنی کی بلے بازی کی کمر توڑ دی۔ مدنی کے کپتان اور بہترین بلے باز عبدالغنی کچھ خاص نہیں کرسکے ۔جلدہی آؤٹ ہوگئے جس کے بعد مدنی کی پوری ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم مقررہ ۴؍ اوور میں محض ۱۹؍ رن پر سمٹ گئی۔بادشاہ عمر الیون نے یہ ہدف ۳؍ اوور اور ۲؍ گیند میں بہ آسانی پورا کرلیا۔ ۴۴؍ سال سے جاری ممبئی کے اس بڑے ٹینس ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی انجام دینے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
 بادشاہ عمر الیون کے آکاش چنگاریہ کو چمپئن آف دی ٹورنامنٹ قراردیا گیا جبکہ بہترین بلے باز کا خطاب بروالیون کے ذیشان کو دیا گیا۔  مدنی کے انور کو بہترین گیند باز ، بلیو ڈائمنڈ کے بلال اور مدنی کے وسیم کو بہترین کیچ پکڑنے پر اعزاز سے نوازا گیا ۔  مدنی کے ایوب  بیسٹ فیلڈر،کے جی این کے سہیل بیسٹ نیو انٹری، برو الیون کےعاقب اور سلطان کو چونکا  والے کھلاڑی کا اعزاز دیاگیا۔
  ٹورنامنٹ میں سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان، اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین نسیم صدیقی،  ثناء ملک،کانگریس لیڈر ساحل خان ،خالد خان ،سابق کارپوریٹر شاہنواز شیخ، سرفراز آرزو، فاروق انصای،اعجاز انصاری،نذیف آرزو اور دیگر عمائدین شہر نے شرکت کرتے ہوئے آرگنائزر جمال سنجر،جلال سنجر اور ان کے رفقائے کار کو ٹورنامنٹ کے حسن انجام پر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK