Inquilab Logo

انتخابی مہم میں ملائم سنگھ بھی شریک ہوئے

Updated: February 18, 2022, 8:33 AM IST | mainpure

سماجوادی پارٹی کے سرپرست نے عوام سے کہا : ’’میرے جذبات کا احترا م کرنا ، میری بات مت کاٹنا ،کرہل سے اکھلیش یادو کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنانا ۔‘‘کسانوں، نوجوانوں اور کاروباریوں کو ملک کی ترقی کیلئے مضبوط ستون قرار دیا

Mulayam Singh Yadav is addressing the people at Kar Hill.
کر ہل میں ملائم سنگھ یادو عوام سے خطاب کررہے ہیں۔

): اسمبلی انتخابات میں پہلی بار قسمت آزما نے والے سماجوادی پارٹی (ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو کیلئے  ووٹ کی اپیل کرنے ان کے والد  اورپارٹی سرپرست ملائم سنگھ یادو جمعرات کو مین پوری کے کرہل  پہنچے ۔ اس موقع پر انہوں نے کسانوں، نوجوانوں اور کاروباریوں کو ملک کی ترقی کیلئے مضبوط ستون قرار دیا۔ ملائم  سنگھ نے  عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا:’’میرے جذبات کا احترا م کرنا ، میری بات مت کاٹنا ،کرہل سے اکھلیش یادو کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنانا  ۔‘‘
کسان ، نوجوان اور تاجر کا بار با ر ذکر کیا
  ان کے بقول:’’ایس پی کی پالیسی  یہ ہے کہ کسانوں کو اولین ترجیح دی جائے۔ کھاد بیج اور سنچائی سے متعلق مسائل کا حل نکالا جائے۔ پیداوار بڑھے گی تو کسانوں کی حالت میں بہتری آئے گی۔ تاجروں کو بھی سہولت دی جائے گی تاکہ وہ کسانوں کی پیداوار خریدیں، لاکھوں نوجوانوں کو نوکری اور روزگار دلانے کی ضرورت ہے۔ کسان، نوجوان اور کاروباری تینوں مل کر ملک کو مضبوط بنائیں گے۔‘‘
 ملائم سنگھ یادو   نے اپنے خطاب میں کئی بار دہرایا : ’’ ایس پی حکومت کسان ،نوجوان  اور تاجر کے لئے کام کرے گی،کیونکہ ان کی خوشحالی ہی سے  ملک مضبوط ہوگا۔‘‘ 
  واضح رہےکہ کرہل سے ملائم سنگھ یادو کو خاص لگا ؤ   ہے،  یہیں سے انہوں نے   بحیثیت ٹیچر اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا ، کرہل ہی  کے ایک کالج میں وہ  پڑھاتے تھے۔ 
لوگ ہنسنے لگے
 عوام کاشکریہ ادا کرتے ہوئے ملائم سنگھ  اپنا خطاب مکمل چاہ رہے تھے  تو قریب ہی موجود دھرمیندر یادو نے پرچی دیتے ہوئے ان کے کان میں کہا:’’ووٹ کی اپیل کردیجئے۔‘‘یہ سن کر خود ملائم اور آس پاس کھڑے  لوگ ہنسنے لگے۔ اس کے بعد ملائم سنگھ نے اکھلیش یادو کیلئے اپیل کی ۔ 
 اکھلیش یادو نے کیا کہا ؟
 اس موقع پر اکھلیش  یادونے بی جے پی امیدوار ایس پی سنگھ بگھیل کو نشانہ  بناتے ہوئے کہا:’’ بگھیل کے پاس ووٹ نہیں ہے۔ وہ سب پارٹیوں میں گھوم کر آئے ہیں اور اب شاید ایس پی سے نزدیکیاں بڑھانا چاہتے ہیں۔ تعلقات بنانے کرہل میں آئے ہیں۔ آپ کے پاس آئیں تو  چارپائی لگا دینا اور پوچھنا وعدوں کا کیا ہوا؟ دہلی کے وزیر ہیں تو انہوں نے پچھڑوں اور دلتوں کے احترام کیلئے کیا کیا؟‘‘ امیت شاہ کا نام لئے بغیر انہیں  نشانہ بناتے ہوئے اکھلیش نے کہا :’’ بی جے پی کے ایک لیڈر کی عوامی ریلی میں کرسیاں خالی تھیں اور جب انہوں نے ملائم کے آنے کی خبر سنی تو ریلی چھوڑ کر ہیلی کاپٹر سے روانہ ہوگئے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK