• Tue, 17 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

حد بندی بل :این سی پی یوتھ لیڈر نےاپنی پارٹی لیڈر کے موقف کی مخالفت کی

Updated: November 17, 2026, 9:32 AM IST | Ali Imran | Nagpur

ڈی لمیٹیشن (حلقہ بندی) کے مجوزہ بل پر اپوزیشن کے درمیان اختلافات سامنے آنے لگے ہیں۔ شرد پوار کی قیادت والی این سی پی کی لیڈرسپریا سُلے نے انضمام کی خبروں کو مسترد کیا ۔

Natasha Awhad.Photo:INN
نتاشا اوہاڈ۔ تصویر:آئی این این
ڈی لمیٹیشن (حلقہ بندی) کے مجوزہ بل پر اپوزیشن کے درمیان اختلافات سامنے آنے لگے ہیں۔ شرد پوار کی قیادت والی این سی پی کی لیڈرسپریا سُلے نے انضمام کی خبروں کو مسترد کیا ۔تاہم، انہوں نے مرکز کی جانب سے پیش کیے جانے والے حلقہ بندی کے بل کی حمایت کے حوالے سے بھی اشارہ دیا، جس پر مہاوکاس اگھاڑی کے اندر اختلافات نمایاں ہوگئے ہیں۔ کانگریس کی نوجوان لیڈر شیوانی وڈیٹیوار نے سپریا سُلے سے اپیل کی ہے کہ وہ نتاشا اوہاڈ کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پر سنجیدگی سے غور کریں اور حلقہ بندی کے مجوزہ بل کا باریک بینی سے مطالعہ کرنے کے بعد ہی کوئی مناسب فیصلہ کریں۔ واضح رہے کہ سپریا سُلے نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اشارہ دیا تھا کہ این سی پی (شردپوار)حلقہ بندی بل کے حوالے سے اپنے موقف پر غور کرسکتی ہے۔ اس پر پارٹی کی نوجوان ریاستی جنرل سیکریٹری اور رکن اسمبلی جتیندر اوہاڈ کی دختر نتاشا اوہاڈ نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اگر میری پارٹی حلقہ بندی بل کی حمایت کرنے پر غور کررہی ہے تو میں پارٹی کے اس موقف کی مخالفت کرتی ہوں۔‘‘ نتاشا اوہاڈ کے بعد اب سابق قائد حزب اختلاف وجئے وڈیٹیوار کی دختر شیوانی وڈیٹیوار نے بھی ان کے موقف کی حمایت کی ہے۔ شیوانی نے توقع ظاہر کی کہ سپریا سُلے اور این سی پی (شرد) کے سینئر لیڈر نتاشا کے اٹھائے گئے سوالات پر توجہ دیں گے اور جمہوریت کے تحفظ کے موقف کی تائید کریں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اب کسی بھی سیاسی جماعت کو اپنے نوجوان لیڈروں اور جنریشن زی کی آواز کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔
 
 
 ناگپور : اے سی بی کے خلاف شکایت کرنے والا آر ٹی او انسپکٹر  رشوت خوری کے جال میں پھنسا، گرفتاری کے ۵؍ماہ بعد معطل
ناگپور رُورل ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کے موٹر وہیکل انسپکٹر ساجن شینڈے کو رشوت خوری کے معاملے میں گرفتاری کے ۵؍ماہ بعد ۱۳؍نومبر کو معطل کر دیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شینڈے ان تقریباً ۲۰؍موٹر وہیکل انسپکٹروں کے وفد میں شامل تھا، جس نے ۳۰؍مارچ ۲۰۲۶ کو انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے بعض موجودہ اور سابق افسران پر اے سی بی اہلکاروں سے ملی بھگت کرکے فرضی جال بچھانے کا الزام لگایا تھا۔ وفد نے دعویٰ کیا تھا کہ ایسی کارروائیوں سے ۵؍ خاندان متاثر ہو چکے ہیں۔ ۱۰؍جون کو ایک ٹرک مالک و ڈرائیور نے اے سی بی سے شکایت کی تھی کہ مہاراشٹر-مدھیہ پردیش سرحد پر واقع خورساپار چیک پوسٹ سے ٹرک گزارنے کے لئے  ۵۰۰؍روپے رشوت طلب کی جا رہی ہے۔ اگلے روز اے سی بی نے جال بچھایا، جس میں پروین بابو راؤ گیڈانے کو ۵۰۰؍روپے لیتے ہوئے پکڑا گیا، جبکہ شینڈے پر رشوت لینے کی ترغیب دینے کا الزام عائد کیا گیا۔ کارروائی کے دوران چیک پوسٹ سے ۴۷؍ہزار روپے نقد بھی ضبط کیے گئے۔ دونوں کے خلاف کیلواڑ پولیس اسٹیشن میں انسدادِ بدعنوانی قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ عدالت نے ۱۲؍جون کو شینڈے کو ضمانت دے دی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK