Inquilab Logo

ممبئی حملوں کے ملزم حافظ سعید کو ۱۱؍ سال کی قید

Updated: February 13, 2020, 11:25 AM IST | Agency | Lahore

ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے منی لانڈرنگ کے ساتھ ساتھ دہشت گردتنظیم چلانے کے جرم میں ۱۱؍سال قید کی سزا سنائی ہے۔

حافیظ سعید ۔ تصویر : آئی این این
حافیظ سعید ۔ تصویر : آئی این این

لاہور : ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو  پاکستان کی  انسداد دہشت گردی عدالت نے منی لانڈرنگ کے ساتھ ساتھ دہشت گردتنظیم چلانے کے جرم میں ۱۱؍سال قید کی سزا سنائی ہے۔دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کے دو مقدمات چل رہے تھے۔ عدالت کے سعید پر  ۳۰؍ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
 آفیسر کے مطابق، استغاثہ  نے عدالت میں سعید اور اس کے معاونین  پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئےفنڈمہیا کرانے کے الزام کو ثابت کرنے کے لئے ۲۰ ؍گواہوں کو پیش کیا تھا۔  بدھ کو سعید کو سخت سیکوریٹی کے درمیان عدالت میں لایا گیا تھا۔واضح رہے کہ وہ ممبئی حملوں کا بھی ماسٹر مائنڈ ہے جس ميں ۱۶۶؍ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس معاملے میں  پاکستان پر عالمی دباؤ  کے بعد حافظ سعید کو گرفتار کر کے کارروائی کی گئی تھی اور اسی  کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سمیت ان کی تنظیم کے دیگر رہنماؤں پر غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں فرد جرم عائد کی تھی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK