• Wed, 25 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بروک کی دھواں دار سنچری سے انگلینڈ سیمی فائنل میں

Updated: February 25, 2026, 2:59 PM IST | Colombo

کپتان ہیری بروک (۱۰۰؍رن) کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو سپر آٹھ کے مقابلے میں منگل کو دو وکٹ سے شکست دے کر ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

Harry Brook.Photo:PTI
ہیری بروک۔ تصویر:پی ٹی آئی

کپتان ہیری بروک (۱۰۰؍رن) کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو سپر آٹھ کے مقابلے میں منگل کو دو وکٹ سے شکست دے کر ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔   پاکستان نے اوپنر صاحبزادہ فرحان (۶۳؍رن) کی شاندار نصف سنچری سے ۹؍ وکٹ پر ۱۶۴؍ رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا، لیکن انگلینڈ نے بروک کے صرف ۵۱؍ گیندوں پر۱۰؍ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنائے گئے ریکارڈ ۱۰۰؍ رنز کے بل بوتے پر۱ء۱۹؍ اوور میں ۸؍ وکٹ پر  ۱۶۶؍رنز بنا کر فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ کپتان کے طور پر یہ ٹی  ۲۰؍ ورلڈ کپ میں بروک کی بہترین اننگز تھی۔ اس اننگز کے لیے بروک کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ یہ ایک ایسا تعاقب تھا جو آگے پیچھے ہوتا رہا اور پھر کچھ خاص موڑ پر پہنچا۔ شاہین آفریدی نے پہلی ہی گیند پر فل سالٹ کو صفر پر آؤٹ کر کے میچ میں جان ڈال دی۔ انہوں نے پاور پلے میں مزید برتری حاصل کی اور جوس بٹلر اور جیکب بیتھل کو بھی آؤٹ کیا، جس سے انگلینڈ ۳۵؍ رنز پر ۳؍ وکٹ گنوا بیٹھا۔ تاہم اس کے بعد انگلینڈ کے کپتان نے شاندار کھیل دکھایا۔ ٹام بینٹن کے آؤٹ ہونے کے بعد بروک نے اننگز کو سنبھالا اور جارحانہ مگر محتاط انداز میں بیٹنگ کی۔  

یہ بھی پڑھئے:امریکہ: صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب ۲۰۲۶ء

ول جیکس کے ساتھ چھٹے وکٹ کی شراکت داری نے دباؤ میں بھی رفتار قائم رکھی۔ بروک نے ۱۷؍ویں اوور میں شاندار سنچری مکمل کی۔ آفریدی نے اپنے اسپیل کی آخری گیند پر بروک کو آؤٹ کیا، لیکن تب تک نقصان ہو چکا تھا۔ یہ دباؤ میں کھیلی گئی ایک خاص اور اہم اننگز تھی، جس نے انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ آفریدی نے ۳۰؍ رنز دے کر ۴؍ وکٹ حاصل کئے  اور سب سے کامیاب بولر رہے۔  

یہ بھی پڑھئے:پربھاس فلم ’’دی راجہ صاب ‘‘ کے نقصان کی تلافی کیلئے تیار

اس سے پہلے پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ایک مشکل اسکور بنایا لیکن آخر میں اس کا دفاع نہ کر سکا۔ صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد فرحان اور بابر اعظم نے اننگز کو سنبھالا۔ بابر نے ۲۵؍ رنز کی اچھی اننگز کھیلی جبکہ فرحان نے ۴۵؍ گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ۶۳؍ رنز بنائے۔ فخر زمان (۲۵؍رن) اور شاداب خان (۲۳؍رن) نے بھی تیز بیٹنگ کر کے ٹیم کو ۱۶۰؍رن  کے پار پہنچایا۔   انگلینڈ کے لیے لیام ڈاسن سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے۲۴؍ رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے اور پاکستان کی رفتار کو کافی حد تک روکا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK