• Wed, 25 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستانی کپتان کی اہلیہ سوشل میڈیا پر ٹرول،آن لائن مہم میں ’’انگریزی ایجنٹ ‘‘ قرار

Updated: February 25, 2026, 7:06 PM IST | Karachi

آئی سی سی ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے اہم معرکے میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد جہاں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید ہو رہی ہے، وہیں شائقین کی جانب سے اخلاقی حدود پار کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

Pakistani Team Lost Match.Photo:PTI
پاکستانی ٹیم میچ ہار گئی۔تصویر:پی ٹی آئی

آئی سی سی ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے اہم معرکے میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد جہاں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید ہو رہی ہے، وہیں  شائقین کی جانب سے اخلاقی حدود پار کرنے کا  واقعہ سامنے آیا ہے۔ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کی اہلیہ اور ان کے معصوم بیٹے کو سوشل میڈیا پر بدترین ہراسگی، ذاتی حملوں اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس پر انہوں نے خاموشی توڑتے ہوئے شائقین سے شائستگی کی اپیل کی ہے۔
سلمان علی آغا کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی مگر دو ٹوک پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آئینہ دکھایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ’’مجھے یا میرے معصوم بیٹے کو گالیاں دینے سے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ نہیں جیت سکتی۔ اپنی مایوسی کا اظہار کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کریں، خاندانوں اور بچوں کو نشانہ بنانا بند کریں۔‘‘
سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے بدتمیزی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے سلمان علی آغا کی اہلیہ کے برطانوی پاکستانی ہونے کی بنیاد پر انہیں اور کپتان کو ’’انگریزی ایجنٹ‘‘ جیسے القابات سے نوازا اور ان کے اکاؤنٹ کی تفصیلات عام کر دیں۔ یہ صورتحال پاکستان کرکٹ میں ایک بار پھر اس منفی رجحان کی نشاندہی کر رہی ہے جہاں میچ ہارنے پر کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو ذہنی اذیت دی جاتی ہے۔
انگلینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کا مستقبل اب دیگر ٹیموں کے نتائج پر منحصر ہے۔ قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے ۲۸؍ فروری کو سری لنکا کے خلاف ہر صورت بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنی ہوگی، جبکہ نیوزی لینڈ کی شکست کے لیے بھی دعا کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:ممتا کلکرنی کا دیویا بھارتی کو ۵۲؍ ویں یومِ پیدائش پر خراج عقیدت، تصویر جاری کی

آئی سی سی رینکنگ: ابھیشیک شرما اور ورون چکرورتی کی بادشاہت برقرار
 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ تازہ ترین ٹی ۲۰؍ رینکنگ میں ہندوستانی  کھلاڑیوں کا غلبہ برقرار ہے۔  ہندوستان اور سری لنکا کی میزبانی میں جاری ورلڈ کپ کے دوران، خراب فارم کے باوجود ابھیشیک شرما بیٹنگ اور ورون چکرورتی بولنگ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ناقابلِ شکست ٹیموں کا ٹکراؤ: احمد آباد میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ

ابھیشیک شرما ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں۔صاحبزادہ فرحان (پاکستان) دو درجے بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، جو ان کے کیریئر کی بہترین ریٹنگ ہے۔فل سالٹ (انگلینڈ) دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستان کے صائم ایوب کو پیچھے چھوڑتے ہوئےسکندر رضا نے آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر ون کی پوزیشن حاصل کی،افغانستان کے تجربہ کارکھلاڑی  محمد نبی تین درجے اوپر آ کر آٹھویں نمبر پر ہیں۔جنوبی افریقہ کے  کاربن بوش نے ۳؍وکٹ  لینے اور  ہندوستان کے خلاف صرف ۱۲؍ رنز دے کر دو وکٹیں لینے کے بعد ۲۱؍ درجے اوپر ہو کر تیسرے نمبر پر جگہ بنائی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK