آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے سپر ایٹ مرحلے میں اگرچہ پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شاندار کارکردگی سے تاریخ رقم کر دی۔
EPAPER
Updated: February 25, 2026, 8:01 PM IST | Colombo
آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے سپر ایٹ مرحلے میں اگرچہ پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شاندار کارکردگی سے تاریخ رقم کر دی۔
آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے سپر ایٹ مرحلے میں اگرچہ پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شاندار کارکردگی سے تاریخ رقم کر دی۔ شاہین آفریدی اب ٹی۲۰؍ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل انگلینڈ کے خلاف اہم میچ کے دوران عبور کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ فاسٹ بولر حارث رؤف کے پاس تھا جنہوں نے ۹۴؍ میچوں میں۱۳۳؍ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ شاہین نے ۱۰۲؍ میچوں میں سب سے زیادہ ۱۳۵؍وکٹ حاصل کرلئے ہیں، حارث رؤف ۱۳۳؍ وکٹوں کے ساتھ دوسرے، شاداب خان نے ۱۲۳؍ ٹی۲۰؍میچز کھیلے ہیں اور ۱۱۴؍وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ سابق کپتان شاہد آفریدی ۹۸؍ میچ کھیل کر ۹۶؍ وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
پالی کیلے میں کھیلے گئے گروپ ٹو کے اس اہم معرکے میں شاہین آفریدی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے ۴؍ اوورز کے کوٹے میں محض۳۰؍رنز دے کر ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے پہلے ہی اوور میں وکٹ لے کر ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا، تاہم دیگر بولرز کی جانب سے بھرپور ساتھ نہ ملنے اور انگلش کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ نے ۱۶۵؍ رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے جبکہ پاکستان کی رسائی اب اگر مگر کا شکار ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑ؍ئے:ممتا کلکرنی کا دیویا بھارتی کو ۵۲؍ ویں یومِ پیدائش پر خراج عقیدت، تصویر جاری کی
ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے بعد سلمان آغا سے کپتانی چھینی جا سکتی ہے: محمد عامر کی بڑی پیشین گوئی
آئی سی سی ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ میں تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے۔ سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ کپتان سلمان علی آغا اس میگا ایونٹ کے بعد ٹی ۲۰؍ فارمیٹ کی کپتانی برقرار نہیں رکھ پائیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:ناقابلِ شکست ٹیموں کا ٹکراؤ: احمد آباد میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں مسلسل ناکامیوں کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’سلمان علی آغا اس ورلڈ کپ کے بعد ٹی ۲۰؍ کے کپتان نہیں رہیں گے، لیکن پریشانی کی بات یہ ہے کہ اس وقت کوئی دوسرا کھلاڑی بھی کپتانی کا صحیح معنوں میں حقدار نظر نہیں آتا۔ مجھے کوئی مناسب متبادل دکھائی نہیں دے رہا۔‘‘