Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی: فرضی شئیر ٹریڈنگ کے ذریعے ایک تاجر سے ۴؍ کروڑ ۲۱؍ لاکھ کی فریب دہی

Updated: July 20, 2025, 10:22 PM IST | Mumbai

ایک معزز سرمایہ کاری فرم کے فرضی ایگزیکٹو کھاتہ داروں نے ایک فرضی شیئر ٹریڈنگ اسکیم کے ذریعے پیڈر روڈ کے۵۷؍ سالہ تاجر کو فریب دے کر ۴؍کروڑ ۲۱؍ لاکھ روپے کی رقم حاصل کر لی۔

Representation Picture. Photo: INN
علامتی تصویر۔ تصویر: ایکس

ایک معروف سرمایہ کاری فرم کے فرضی ایگزیکٹو کھاتہ داروں نے ایک فرضی شیئر ٹریڈنگ اسکیم کے ذریعے پیڈر روڈ کے۵۷؍ سالہ تاجر کو فریب دے کر ۴؍کروڑ ۲۱؍ لاکھ روپے کی رقم حاصل کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق، جو شخص اس اسکیم کا شکار ہوا وہ عمارت سازی کا کاروبارکرتا ہے۔ اسے۱۶؍ مئی کو انسٹاگرام پر ایک اشتہار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس میں شیئرز میں سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا لالچ دیا گیا تھا۔ اشتہار پر موجود ہدایات کے مطابق اس نے `سروج گپتا نامی واٹس ایپ رابطہ کیا۔  اس کے بعد اسے ’’ایس بی آئی کیپ سیکیورٹیز وی آئی پی (جی۲؍)‘‘ نامی ایک گروپ میں شامل کیا گیا، جسے ایس بی آئی کیپ سیکیورٹیز کے فرضی ایگزیکٹو چلا رہے تھے۔  

یہ بھی پڑھئے: ہر۵؍ میں سے صرف ایک ہندوستانی نوجوان مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں مہارت حاصل کررہا ہے

متاثرہ شخص کے ایک ملازم، جسے اس اسکیم کا علم تھا، نے `سنڈے مِڈ ڈے کو بتایاکہ ’’ گروپ نے روزانہ اسٹاک ٹپس فراہم کیں اور اسے ایک ایسے لنک کے ذریعے `انسٹی ٹیوشنل انویسٹمنٹ اکاؤنٹ کھولنے کی ہدایت کی جس کی ظاہری شکل بالکل اصل ٹریڈنگ پورٹل جیسی تھی۔ ابتدا میں اس نے ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی، جس پر دوسرے دن ہی اسے۱۰؍ فیصد یعنی۱۰؍ ہزار روپے کا منافع ملا۔ اعتماد بڑھنے پر اس نے۲۰؍ مئی سے۸؍ جولائی کے درمیان کل ۴؍ کروڑ ۲۱؍ لاکھ روپے تک کی رقم  کی سرمایہ کاری کر دی۔ فرضی ویب سائٹ پر اسے۵۲؍ کروڑ روپے کا فرضی منافع بھی دکھایا گیا، جس نے اس اسکیم پر اس کے اعتماد کو مزید بڑھا دیا۔ تاہم جب اس نے اپنی رقم نکالنے کی کوشش کی تو اسے بتایا گیا کہ اسے منافع کا۱۵؍ فیصد سروس اور مینجمنٹ فیس کے طور پر ادا کرنا ہوگا۔ یہ بات اس کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہوئی۔ اس نے سائبر کرائم پورٹل (ہیلپ لائن۱۹۳۰؍) سے رابطہ کیا اور ساؤتھ سائبر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔  پولیس کے ڈپٹی کمشنر (سائبر) کرشنا پرساد کا کہنا ہے کہ اس کیس میں متعدد لوگوں کے خلاف دھوکہ دہی اور سائبر دھوکہ دہی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK