• Sun, 05 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی ایئرپورٹ پر۸؍ مہینوں میں ریکارڈ ۵؍ ملین بین الاقوامی مسافروں کی آمد

Updated: October 05, 2025, 9:29 AM IST | Mumbai

عروس البلاد کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹر نیشنل ایئرپورٹ (سی ایس ایم آئی اے )نے ایک بار پھر عالمی فضائی سفر اور ہوابازی کے شعبے میں ہندوستان کے ایک نمایاں مقام کی اپنی حیثیت مستحکم کی ہے

Mumbai`s CSMT International Airport
ممبئی کا سی ایس ایم ٹی بین الاقوامی ایئرپورٹ

عروس البلاد کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹر نیشنل  ایئرپورٹ  (سی ایس ایم آئی اے )نے ایک بار پھر عالمی فضائی سفر اور ہوابازی کے شعبے میں ہندوستان  کے ایک نمایاں مقام کی اپنی حیثیت مستحکم کی ہے۔اس ایئر پورٹ  نےجنوری سے اگست ۲۰۲۵ء تک یعنی ۸؍ مہینوںمیں۵؍ ملین (۵۰؍لاکھ) بین الاقوامی مسافروں کااستقبال کیا ہے۔گزشتہ سال ۲۰۲۴ء میںاسی مدت  کے دوران یہ تعداد ۴ء۸؍ ملین تھی جبکہ اس سے قبل ۲۰۲۳ء میں یہ تعداد ۴ء۱؍ملین تھی ۔ ممبئی انٹر نیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ایم آئی اے ایل)  کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار میں یہ بات سامنے آئی ہے۔مسافروںکی بڑھتی ہوئی تعداد سے یہ اشارہ ملتا ہےکہ نہ کورونا وبا کے بعد  سے نہ صرف مسافروں کی آمدورفت میں یہ تیز رفتار بحالی ہے بلکہ یہ بھی بین الاقوامی گیٹ وے کے طورپر ممبئی ایئر پورٹ کا کردارمضبوط ہوا ہے۔سی ایس ایم آئی اے سے دنیاکے ۵۵؍ بین الاقوامی ا یئرپورٹس تک راست پروازیں ہیں۔
 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بدستور سب سے بڑا سورس مارکیٹ ہے جہاں جنوری  تااگست ۲۰۲۵ء تقریباً ۱ء۵؍ ملین بین الاقوامی مسافر اُترے  ۔ انگلینڈ (۰ء۳۸؍ ملین) اور تھائی لینڈ(۰ء۳۲؍ ملین) نے بھی کاروبار اور تفریحی دونوں راستوں پر مضبوط ٹریفک کی عکاسی کی۔
نئے بین الاقوامی روٹس
 اپنی عالمی رسائی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے، ممبئی ایئرپورٹ نے اپریل ۲۰۲۴ء سے اپریل ۲۰۲۵ء کے درمیان ۷؍ نئے بین الاقوامی راستے بھی شامل کئے ہیں۔ جن میں الفجیرہ (یو اے ای)،تاشقند (ازبکستان) ، کرابی (تھائی لینڈ)،الماتی (قازقستان)،عمان (اردن)،مانچسٹر (برطانیہ ) ، تبلیسی (جارجیا)۔
 اس توسیع  کے سبب تجارت، سیاحت اور تارکین وطن کے سفر کے لیے نئی راہداریاں کھل گئی ہیں اور سی ایس ایم آئی کوعالمی طورپراہم رابطہ مقام کی حیثیت ملی ہے۔
 دبئی اور لندن  سے جیسے روایتی مراکزسے   سی ایس ایم آئی پر مسافروں کی آمدمستقل رہی ہے لیکن ۲۰۲۵ء میں   ان شہروں  کے مسافروں کے بھی ممبئی ایئرپورٹ کو ترجیح دینے کا رجحان سامنےآیا ہےجن میں کولمبو(۰ء۱۷؍ ملین)، کویت (۰ء۱۶؍ ملین) اوردمام (۰ء۱۶؍ ملین)۔یہ اعداد و شمار بین الاقوامی مسافروں کی سفری ترجیحات میں تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور اس سے ظاہر ہوتا ہےکہ  مسافر ممبئی کے راستے نئے کاروبار اور تفریحی بازاروں کی تلاش کر رہے ہیں۔
۲۰۲۵ءمیں ریکارڈ توڑ ترقی
 جنوری ۲۰۲۵ء میںممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ  پر۰ء۶۹؍ملین (۶؍ لاکھ ۹۰؍ ہزار )مسافروں کی آمد ہوئی جو جنوری ۲۰۲۲ء کے مقابلے میں حیران کن ۴۱۵؍ فیصد  اضافہ کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ کووڈ وبا کے بعد بحالی کا عمل شروع ہوئے زیادہ وقت نہیںہوا ہے۔ 
 اگست ۲۰۲۴ء سے اگست ۲۰۲۵ء کے درمیان سی ایس ایم آئی اے نے ۸ء۲۴؍ملین بین الاقوامی مسافروںکا استقبال کیا ۔فلائٹ کنکٹی ویٹی کے علاوہ،  سی ایس ایم آئی اے نے ہر مسافر کو ایک منفرد ’ممبئی تجربہ ‘  فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ مہمان نوازی کی خدمات سے لے کر ثقافتی نمائشوں تک  مذکورہ ایئر پورٹ تمام   عالمی معیارات  کا حامل نظر آتا ہے جس میںمقامی دلچسپیوں سے لےکرشہر کی وراثت اور گرمجوشی سبھی شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK