تلک ورما کی طوفانی اننگز اور رائن ریکلٹن کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت ممبئی انڈینز نے پنجاب کنگز کو ایک گیند پہلے ۶؍ وکٹوں سے ہرا دیا۔
EPAPER
Updated: May 15, 2026, 5:02 PM IST | Mumbai
تلک ورما کی طوفانی اننگز اور رائن ریکلٹن کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت ممبئی انڈینز نے پنجاب کنگز کو ایک گیند پہلے ۶؍ وکٹوں سے ہرا دیا۔
تلک ورما کی طوفانی اننگز اور رائن ریکلٹن کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت ممبئی انڈینز نے پنجاب کنگز کو ایک گیند پہلے ۶؍ وکٹوں سے ہرا دیا۔ ۲۰۱؍ رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی نے ۵ء۱۹؍ اوورز میں ۲۰۵؍ رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ رائن ریکلٹن نے محض ۲۳؍ گیندوں پر ۴۸؍ رنز (۴؍ چوکے، ۴؍ چھکے) بنا کر ٹیم کو دھماکہ خیز شروعات فراہم کی۔ انہوں نے روہت شرما (۲۵) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے ۶۱؍رنز جوڑے۔ پنجاب نے جلد ہی تین وکٹیں لے کر واپسی کی کوشش کی، لیکن تلک ورما دیوار بن کر کھڑے ہو گئے۔
تلک ورما نے صرف ۳۳؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۷۵؍ رنز بنائے، جس میں ۶؍چوکے اور ۶؍ چھکے شامل تھے۔ ان کا ساتھ ول جیکس نے دیا جنہوں نے ۱۰؍ گیندوں پر تیز رفتار ۲۵؍ رنز بنائے۔مارکو یانسن (4 اوورز، ۵۵؍ رنز) اور زیویئر بارٹلیٹ (۵ء۳؍ اوورز، ۵۳؍ رنز) کافی مہنگے ثابت ہوئے۔تلک ورما میں آف دی میچ ورار پائے۔ پواینٹ ٹیبل پر پنجاب چوتھے اور ممبئی کی ۹؍ویں نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھئے : فتح کے ساتھ آر سی بی پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست
اس سے قبل پنجاب کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۸؍ وکٹوں پر ۲۰۰؍رنز بنائے تھے۔ سلامی بلے باز پربھسمرن سنگھ نے ۳۲؍ گیندوں پر۵۷؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔عظمت اللہ عمرزئی نے ۱۷؍ گیندوں پر۳۸؍ رنز (۴؍چھکے) بنا کر اسکور کو تیزی سے آگے بڑھایا۔ پرینش آریہ نے ۲۲؍ اور کوپر کونلی نے ۲۱؍ رنز کا تعاون دیا۔ شاردُل ٹھاکر ممبئی کے سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے ۴؍وکٹیں حاصل کئے جبکہ دیپک چہر نے ۲؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس مسلسل پانچویں ہار کے بعد پنجاب کنگز کی مشکلات انتہا کو پہنچ گئی ہیں۔ اب انہیں پلے آف کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے اپنے بقیہ دونوں میچز ہر حال میں بڑے مارجن سے جیتنے ہوں گے۔