Inquilab Logo

ممبئی میئر کاگیٹ وے آف انڈیا اور چوپاٹی کادورہ

Updated: January 10, 2022, 11:41 AM IST

میئر نے عوام سے کورونا سے تحفظ کے اصولوں پرعمل کرنے کی اپیل کی، بی ایم سی ہیلپ لائن بھی شروع

Adolescent pedestrians can be seen urging citizens to take precautions..Picture:INN
کشوری پیڈنیکر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کرتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔۔ تصویر: آئی این این

ممبئی میں اومیکرون اور کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے فکر مند ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے اتوار کو اچانک گیٹ وے آف انڈیا اور  چوپاٹی کا دورہ کیا ۔ اس دورے میں انہوںنے ان تفریحی مقامات پر موجود شہریوں سے ماسک لگانے ،بھیڑنہ کرنے اور پابندیوں پر سختی سے عمل کرنے کی درخواست کی۔ اسی دوران  برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی ) کی جانب سے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کورونا سے متعلق کسی بھی طرح کی رہنمائی حاصل کرنے یا علاج کی سہولت کے بارے میں معلومات کرنے کیلئے سبھی میونسپل وارڈوں میں قائم کئے گئے وار روم سے استفادہ کریں۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے ۱۰؍جنوری سےشہریوں کیلئے تفریحی مقامات بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے کہاکہ ’’سخت پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں اور ان کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ میں لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ کووڈ سے بچاؤ کےاصولوں پر عمل کریں اور خوفزدہ نہ ہوں۔‘‘ گیٹ وے آف انڈیا اور چوپاٹی پر اچانک دورے میںمیئر پیڈنیکر نے لوگوں سے ملاقات کی اور کہا کہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو ہدایات پر عمل نہیں کریں گے۔دریں اثنا، ریاست میںکورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر، مہاراشٹر حکومت نے وائرس کی منتقلی کو روکنے کیلئے دیگر پابندیوں کے ساتھ پیر کی رات۱۱؍ بجے سے صبح ۵؍ بجے تک رات کا کرفیو نافذ کیا ہے۔
شہریوں کی مددکیلئے بی ایم سی کی ہیلپ لائن 
 بی ایم سی کی جانب سے سبھی ۲۴؍ میونسپل وارڈوں میں وار روم شروع کئے گئے ہیں جہاں اومیکرون اور کورونا کی علامتیں، قریبی کووڈ سینٹر یا بیڈ کی دستیابی کے تعلق سے معلومات حاصل کی جا سکتی  ہیں۔ ان وارڈ وار روم کے علاوہ شہری بی ایم سی کے ہیڈ آفس میں مرکزی سینٹر کی ہیلپ لائن:  ۱۹۱۶؍  پر بھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK