Inquilab Logo

ممبئی :بارش کے سبب ٹریفک نظام درہم برہم

Updated: June 30, 2023, 3:04 PM IST | Mumbai

محکمہ موسمیات نے ممبئی ومضافات میں آج بھاری بارش کی پیشین گوئی کی ہے ۔ تھانے اور پال گھر میں کئی علاقے زیر آب۔ آئندہ ۵؍ دنوں میں زیادہ بارش کا امکان۔

Marine Drive, Mumbai. Photo: Inquilab, Sameer Markandey
مرین ڈرائیو، ممبئی۔ تصویر: انقلاب، سمیر مرکنڈے

 ممبئی میں مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقو ں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج ممبئی و مضافات میں بھاری بارش کی پیشین گوئی کی ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ممبئی کے کئی علاقے زیر آب ہیں۔ محکمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ ممبئی ، پال گھر اور تھانے میں ۴؍ تا ۵؍ گھنٹے مسلسل بارش ہو نے کا امکان ہے ۔ ‘‘ علاوہ ازیں ان تینوں مقامات کیلئے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ ممبئی میں۲۴؍ تا ۲۹؍ جون۹۵؍ فیصد بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آئندہ ۵؍ دنوں میں زیادہ بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کےجاری کردہ ڈیٹا کے مطابق جمعرات کو قلابہ میں ۵۴۲ء۳؍ ایم ایم بارش ریکارڈکی گئی۔ سڑکوں پر پانی بھرجانے کے سبب ویسٹرن ایکسپریس ہائے وے پر ٹریفک جام ہوگیا ہے جبکہ پال گھر اور تھانے کے کئی علاقے زیر آب ہیں ۔ واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے ممبئی کی بس خدمات بھی بری طرح متاثر ہو ئی ہیں لیکن اس ضمن میں ممبئی پولیس کے ٹویٹر ہینڈل سےاب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK