تھانے میونسپل کارپوریشن( ٹی ایم سی ) کے حالیہ انتخابات میں ممبرا میں آٹو رکشا چلانے والے نفیس انصاری نے بھی فتح حاصل کی کارپوریٹر بن گئے۔
EPAPER
Updated: January 20, 2026, 12:01 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbra
تھانے میونسپل کارپوریشن( ٹی ایم سی ) کے حالیہ انتخابات میں ممبرا میں آٹو رکشا چلانے والے نفیس انصاری نے بھی فتح حاصل کی کارپوریٹر بن گئے۔
تھانے میونسپل کارپوریشن( ٹی ایم سی ) کے حالیہ انتخابات میں ممبرا میں آٹو رکشا چلانے والے نفیس انصاری نے بھی فتح حاصل کی کارپوریٹر بن گئے۔ نفیس انصاری جو مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم ) کے امیدوار تھے ، نے قسمت کالونی اور آس پاس علاقوں پر مشتمل پینل نمبر ۳۰؍ اے سے فتح حاصل کی ہے۔ انہیں ۱۱؍ہزار ۵۴۶؍ ووٹ ملے ہیں ۔ انہوں نے این سی پی ( شرد پوار) امیدوار ناظمہ ساجد انصاری کو ۳؍ ہزار ۳۷؍ ووٹوں کے فرق سے شکست دی ۔ پینل نمبر ۳۰؍ میں دیگر ۳؍ سیٹوں پر بھی ایم آئی ایم کے امیدوار ۳۰؍ بی سے سحر یونس شیخ، ۳۰؍ سی سے شیخ سلطانہ عبدالمنان اور ۳۰؍ ڈی سے شعیب ڈونگرے نے جیت حاصل کی ہے۔ ایم آئی ایم کے نو منتخب کارپوریٹر نفیس انصاری نے اپنی جدوجہد کے تعلق سے بتایا کہ ’’جب مَیں ایس ایس سی میں تھا، اس وقت رات میں آٹو رکشا چلاتا تھا اور دن میں پڑھائی کرتا تھا۔ ایس ایس سی کامیاب ہونے کے بعد مَیںنے اپنی پڑھائی اسی طرح جاری رکھی اور بیسک کمپیوٹر، ڈی ٹی پی اور اس کے بعد کمپیوٹر ہارڈ ویئر انجینئرنگ کا بھی کورس کیا ۔یہ تمام کورس رات میں آٹو رکشا چلاتے ہوئے اور دن میں پڑھا ئی کرکے کئے تھے۔ آج بھی مَیں اپنے اہل خانہ کی کفالت کرنے کیلئے آٹو رکشا چلاتا ہوں اور انہیں حلال رزق کھلارہا ہوں ۔ مجھے آٹو رکشا چلانے میں کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی بلکہ مَیں رائے ہندگان کا شکریہ ادا کرتا ہوںکہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور میونسپل کارپوریشن میں ان کیلئے آواز اٹھانے کا موقع فراہم کیا ۔‘‘