آج اتوار ۸؍فروری کو ممبرامیں متل گراؤنڈ(وادیٔ چِشت) پرسنی دعوتِ اسلامی کی ممبرا شاخ کے زیراہتمام سنّی اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
EPAPER
Updated: February 08, 2026, 12:30 PM IST | Mumbai
آج اتوار ۸؍فروری کو ممبرامیں متل گراؤنڈ(وادیٔ چِشت) پرسنی دعوتِ اسلامی کی ممبرا شاخ کے زیراہتمام سنّی اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
آج اتوار ۸؍فروری کو ممبرامیں متل گراؤنڈ(وادیٔ چِشت) پرسنی دعوتِ اسلامی کی ممبرا شاخ کے زیراہتمام سنّی اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ اجتماع بعد نمازظہر شروع ہوگا اوررات میں ۱۰؍بجے رقت آمیز دعاپرختم ہوگا۔ اس یک روزہ اجتماع میں کئی اہم عناوین مثلاً محبت خدا اوررسول کے تقاضے، منشیات کا زہر اورہمارے نوجوان، وقت کی قدر واہمیت، نوجوان قوم کا عظیم سرمایہ، خواتین کا ذوق ِ عبادت، ماہ رمضان اورقرآن وغیرہ پر علماء ومبلغین خطاب فرمائیں گے۔ سوال وجواب کا سیشن بھی ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی عملی تربیت کےحوالے سے خصوصی سیشن بھی ہوگا۔
اس اجتماع میں مہمان خصوصی کے طور پرامیر سنّی دعوتِ اسلامی مولانا محمد شاکرعلی نوری جبکہ سرپرستی مولانا سید معین الدین اشرف عرف معین میاں کی ہوگی۔ اس کے علاوہ مفتی زبیر احمد مصباحی، قاری محمد رضوان خان اورمولانا سید امین القادری وغیرہ کے خطابات ہوں گے۔ خواتین کے لئے پردے کا خصوصی نظم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ اجتماع گاہ آنے کے لئے باوضوہوکر درودپاک کا ورد کرتے ہوئے گھروں سےنکلیں۔
یہ بھی پڑھئے: رمضان المبارک میں لاؤڈ اسپیکرسے متعلق گائیڈلائن کا مطالبہ
منتظمین کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ مجمع کی کثرت کے پیش نظر وسیع پنڈال، پارکنگ کا نظم اوردیگرانتظامات اس طرح کئے گئے ہیں کہ شرکاء کو کوئی دشواری نہ ہو۔ اس کے علاوہ گیٹ پر بھی کچھ تفصیلات لکھی گئی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں رضاکار تعینات کئے گئے ہیں تاکہ وہ نگرانی کرنے کے ساتھ اجتماع گاہ آنے والوں کی رہنمائی اورحسبِ ضرورت ان کی مدد کرسکیں۔
منتظمین سے استفسار کرنےپران کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام سہولتوں کا خیال رکھتے ہوئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں تاکہ شرکاء اجتماع یکسوئی کے ساتھ علماء اور مبلغین کے بیانات سماعت کرتے ہوئے دین کی معلومات حاصل کرسکیں۔