Inquilab Logo

سرحدی تنازع کیلئے باہمی تال میل کو وسیع اور مضبوط کیا جانا چاہئے: گورنر کوشیاری

Updated: December 26, 2022, 11:47 AM IST | Ali Imran | Amravati

مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے سرحدی اضلاع کی ا دارہ’ پنجاب راؤ دیشمکھ ودربھ پرشاسکیہ اور وکاس پرشکشن پربودھینی‘ میں مشترکہ میٹنگ کا انعقاد

Governor Bhagat Singh Koshyari and Governor Mangobhai Patel
گورنربھگت سنگھ کوشیاری اورگورنر منگوبھائی پٹیل

مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش ریاست کے سرحدی علاقوں کے تمام اضلاع میں مقامی انتظامیہ کا اچھا تال میل ہے۔ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل نے کہا کہ اس رشتہ کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے لیے ٹھوس اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے سرحدی اضلاع کی مشترکہ میٹنگ  ا دارہ’ پنجاب راؤ دیشمکھ ودربھ پرشاسکیہ اور وکاس  پرشکشن  پربودھینی‘ میں منعقد کی گئی تھی۔ اس موقع پر دونوں ریاستوں کے گورنروں اور سرحدی ضلع انتظامیہ کی موجودگی میں بین ریاستی مشترکہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں مہاراشٹر کے امراوتی، ناگپور، بھنڈارہ، گوندیا، بلڈانہ اور بالاگھاٹ، چھندواڑہ، شیوینی، بیتول، برہان پور، مدھیہ پردیش کے کھنڈوا اضلاع کے کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ موجود تھے۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے سرحدی علاقوں کے مسائل کو خوش اسلوبی اور ہم آہنگی سے حل کیا جانا چاہئے۔ اس کیلئے مسلسل باہمی ہم آہنگی برقرار رکھی جائے۔ مہاجر مزدوروں کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایک خصوصی ایپ بنا کر ان کا باقاعدگی سے ریکارڈ بنایا جائے اور یہ معلومات دونوں ریاستوں کی انتظامیہ کے ساتھ شیئر کی جا سکیں اور مزدور طبقہ مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ دونوں ریاستوں کو اسے سرحدی اضلاع میں مؤثر طریقے سے نافذ کرنا چاہئے۔مدھیہ پردیش کے گورنر منگوبھائی پٹیل نے کہا کہ سرحدی اضلاع کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دونوں اطراف کی انتظامیہ کے درمیان باہمی بات چیت ضروری ہے۔ اسی مناسبت سے وزیر اعظم نریندر مودی کی تجویز کے مطابق میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ دونوں ریاستوں کے عہدیداروں کے درمیان بات چیت سے ریاستی حکومت کو ان مسائل سے آگاہ کیا جائے گا جن کو ریاستی سطح پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ یہ رابطہ مستقبل میں یقینی طور پر سود مند ثابت ہوگا۔ مدھیہ پردیش کے گورنر کے پرنسپل  سیکریٹری ڈی بی آہوجا، مہاراشٹر کے گورنر کے پرنسپل سکریٹری سنتوش کمار، جوائنٹ سکریٹری شویتا سنگھل، ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر دلیپ پنڈھارپٹے، کلکٹر پاونیت کور، بھنڈارہ کلکٹر یوگیش بھیجکر اور تمام اضلاع کے کلکٹر، پولیس سپرنٹنڈنٹ وغیرہ موجود تھے۔
  اس موقع پرگورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ہدایت دی کہ مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش ریاستوں کے پولیس محکموں کو نکسل ازم کے خاتمے کیلئے مشترکہ آپریشن کرنا چاہئے۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے کہا کہ اضلاع کی سرحدوں پر چیک پوسٹوں اور حفاظتی نظام کو غیر قانونی مویشیوں کی آمدورفت، غیر قانونی آمد ورفت، غیر قانونی  کان کنی، غیر قانونی ہتھیاروں، گٹکا، شراب کی فروخت، منشیات کو روکنے کے لیے کافی افرادی قوت سے لیس ہونا چاہیے۔ دونوں ریاستوں کے پولیس محکموں کو نکسل ازم کے خاتمے کے لیے مشترکہ مہم چلانی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK