اوکھل کنڈا بلاک میں ایک ہائر سیکنڈری اسکول نے ۱۰؍ ویں جماعت کے ریاستی بورڈ کے امتحان میں صفر پاس کا فیصد ریکارڈ کیا ہے جس نے حکام کو تحقیقات شروع کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ اسکول میں صرف ایک طالب علم، جو تمام مضامین میں فیل ہوگیا۔
EPAPER
Updated: May 05, 2025, 9:56 PM IST | Nainital
اوکھل کنڈا بلاک میں ایک ہائر سیکنڈری اسکول نے ۱۰؍ ویں جماعت کے ریاستی بورڈ کے امتحان میں صفر پاس کا فیصد ریکارڈ کیا ہے جس نے حکام کو تحقیقات شروع کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ اسکول میں صرف ایک طالب علم، جو تمام مضامین میں فیل ہوگیا۔
نینی تال ضلع کے اوکھل کنڈا بلاک میں ایک ہائر سیکنڈری اسکول نے ۱۰؍ ویں جماعت کے ریاستی بورڈ کے امتحان میں صفر پاس کا فیصد ریکارڈ کیا ہے، جس نے حکام کو تحقیقات شروع کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ بھدراکوٹ کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں دسویں جماعت کا صرف ایک طالب علم تھا جو بورڈ کے امتحان میں شریک ہوا اور تمام مضامین میں فیل ہوگیا۔ اسکول نے کلاس ۱۰؍ کے بورڈ امتحانات میں صفر پاس فیصد کے ساتھ ریاست کا واحد سرکاری اسکول ہونے کا ناپسندیدہ امتیاز حاصل کیا ہے۔ خیال رہے کہ ریاست میں ۱۰؍ ویں کے نتائج کا اعلان ۱۹؍ اپریل کو کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: بابیل خان معاملہ: اداکار اور ان کے ہدایتکار سائی راجیش میں لفظی جھڑپ
جب نینی تال کے چیف ایجوکیشن آفیسر گووند جیسوال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں گے، اور اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اسکول میں آرٹس، ریاضی، سائنس، ہندی، انگریزی اور سماجی علوم پڑھانے والے سات اساتذہ تھے۔ تاہم، حال ہی میں آرٹس ٹیچر کا تبادلہ کسی دوسرے اسکول میں کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ پچھلے سال اسکول میں چھٹی سے دسویں جماعت تک کل سات طلبہ داخل ہوئے تھے جن میں سے چھٹی اور ساتویں جماعت میں دو دو اور آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت میں ایک ایک طالب علم تھا۔