Inquilab Logo

ملک سرکاروں سے نہیں بلکہ سنسکاروں سے بنتا ہے : مودی

Updated: February 17, 2020, 12:33 PM IST | Agency | Varanasi

اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کے دورے پر وزیراعظم نریندرمودی نے اتوار کو کہا کہ ملک محض حکومت سے نہیں بلکہ ایک ایک شہری کے سنسکار (تہذیب) سے بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شہری کی تہذیب کو اس کا احساس ذمہ داری عظیم بناتا ہے۔

وارانسی میںمودی ایک دستکارکے اسٹال پر۔ تصویر : پی ٹی آئی
وارانسی میںمودی ایک دستکارکے اسٹال پر۔ تصویر : پی ٹی آئی

 وارانسی : اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کے دورے  پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ملک محض حکومت سے نہیں بلکہ ایک ایک شہری کے سنسکار (تہذیب) سے بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شہری کی تہذیب کو اس کا احساس ذمہ داری عظیم بناتا ہے۔ ایک شہری کے طور پر ہمارا طرز عمل ہی ہندوستان کے مستقبل اور اس کی سمت کو طے کرے گا۔  اپنے پارلیمانی حلقے کے دورے پر آنے کے بعدمودی سب سے پہلے جگد گرو وشوارادھیہ گروکل پہنچے۔ جگد گرو وشوارادھیہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنسکرت اور ثقافت کا سنگم  میں آپ سب کے درمیان آنا میرے لئےخوش قسمتی کی بات  ہے۔
  انہوں نے کہا کہ رام مندر سے منسلک ایک اور بڑا فیصلہ حکومت نے کیا ہے۔ ایودھیا قانون کے تحت کو۶۷؍ ایکڑ تحویل اراضی کی گئی تھی، وہ بھی پوری کی پوری، نو تشکیل شدہ رام جنم بھومی تیرتھ علاقے کو ٹرانسفر کر دی جائےگی۔   
   وزیراعظم نے کہا کہ نمامی گنگے مہم کے تحت۷؍ ہزار کروڑ روپے کے منصوبے پر کام مکمل ہو چکا ہے۔  اس کے علاوہ۲۱؍ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے منصوبے پر کام ترقی پر ہے۔جن منصوبوں پر کام چل رہا ہے انھیں بھی تیزی سے مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام کام حکومت کے بھروسے نہیں چلائے جا سکتے۔ مٹھوں کے دکھائے راستے پر چلتے ہوئے، سنتوں کی طرف سے دکھائے ہوئے  راستے پر چلتے ہوئے ہمیں اپنی زندگی کے عزائم پورے کرنے ہیں اور ملک کی تعمیر میں بھی اپنا مکمل تعاون کرتے چلنا ہے۔ جس طرح کاشی اور ملک کے نوجوانوں نے ’سوچھ بھارت ابھیان‘ کو ملک کے کونے کونے میں پہنچایا ہے ...ویسے ہی مزید عزائم کو بھی ہمیں پورے ملک میں پہنچانا ہے۔ 
  مودی کے بقول  لال قلعہ سے بھی انہوں نے یہ درخواست کی تھی کہ ہمیں وہ چیزیں خریدنے پرترجیح دینی چاہئے جو مقامی ہوں۔  ملک میں بڑی بڑی مہمات صرف حکومت کے بھروسے نہیں چلائی جا سکتیں ، اس کے لیے عوامی شراکت داری بہت ضروری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ پانچ چھ سال میں اگر گنگا جل میں بے مثال بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے تو اس کے پیچھے بھی عوامی حصہ داری کی بڑی اہمیت ہے۔ 
 انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھی یہی کوشش ہے کہ سنسکرت سمیت تمام ہندوستانی زبانوں میں توسیع ہو۔انہوں نے کہا کہ سنسکرت زبان اور دوسری ہندوستانی زبانوں کو علم کا ذریعہ بناتے ہوئے انہیںٹیکنالوجی سے جوڑاجارہا ہے۔ حکومت کی بھی یہی کوشش ہے کہ سنسکرت سمیت تمام ہندوستانی زبانوں میں توسیع ہو، نوجوان نسل کو اس کا فائدہ ہو۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK