Inquilab Logo

نوی ممبئی : میونسپل کارپوریشن کی انہدامی کارروائی کیخلاف تلوجہ میں بند

Updated: February 13, 2020, 12:11 PM IST | Kazim Shaikh | Taloja

یہاں تلوجہ فیس ون میں ہاکرس اورغیر قانونی اسٹالوں کے خلاف نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے انہدامی کارروائی سے ناراض ہو کر بدھ کو پورے علاقے میں بند منایا گیا۔

انہدامی کارروائی کے دوران تلوجہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔ تصویر : انقلاب
انہدامی کارروائی کے دوران تلوجہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔ تصویر : انقلاب

نوی ممبئی : یہاں  تلوجہ فیس ون میں ہاکرس اورغیر قانونی اسٹالوں کے خلاف نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے انہدامی  کارروائی سے ناراض ہو کر بدھ کو پورے علاقے میں بند منایا گیا۔  
 منگل کی شام ۷؍ بجے تلوجہ فیس ون  میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی  جب بی جے پی کے ایک مقامی  ورکر نے   مدرسہ عائشہ کو بھی توڑنے کیلئے کہا ۔ اس کے بعد مقامی افراد وہاں جمع ہوگئے اور انھوں نے نعرۂ تکبیر اللہ اکبر  بلند کیا۔ حالات کو دیکھتے ہوئے  انہدامی دستہ وہاں سے چلاگیا  ۔علاقے میں پولیس کا بندوبست ہے۔ 
  تلوجہ فیس ون  میں مقیم ابو سالم اعظمی نے بتایا کہ منگل کی شام میں تقریباً ساڑھے ۷؍ بجے  غیر قانونی ہاکرس اور اسٹالوں کے خلاف  انہدامی  کارروائی شروع کی گئی جس کے دوران ہاکروں میں اس وقت  ناراضگی پھیل گئی جب توڑ نے کیلئے کچھ اسٹالوں کی  نشاندہی کی گئی ۔یہ کارروائی کچھ فرقہ پرست عناصر کی نشاندہی پر کی گئی تھی لیکن حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب علاقے کے ایک شرپسند نے انہدامی دستہ سے مدرسہ عائشہ کو بھی منہدم کرنے کو کہا ۔ اس کے بعد سیکڑوں افراد وہاں جمع ہوگئے اورانہوں نے انہدامی دستہ کوواپس جانے پر مجبور کردیا ۔ 
 مدرسہ عائشہ کے ٹرسٹی اور عائشہ ہوٹل کے مالک افروز شیخ نے بتایا کہ یہاں ضرورت کے مطابق فیس ون کی بلڈنگ کے درمیان  پارکنگ کی جگہ پر ایک کونے میں تمام مذاہب کے ماننے والوںکی اجازت سے ایک سال پہلے قانونی حیثیت  کےمطابق  مدرسہ کا قیام عمل میں آیا ۔ اس کےبعد سے اس میں دینی تعلیم کے علاوہ پنچوقتہ نماز ادا کی جاتی ہے ۔ 
 اس ضمن میںڈپٹی پولیس کمشنراشوک ڈھونڈے کا کہنا ہے کہ منگل کی شام انہدامی کارروائی کے دوران کسی کے اس کو توڑو، اس کو توڑو چلانے کے سبب کچھ ہنگامہ ہوا تھا لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی جس کی وجہ سے پرامن ماحول خراب ہو سکے  ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK