Inquilab Logo

نونیت رانا کا اُدھوٹھاکرے پرشدید لفظی حملہ ،سنجنا گھاڑی کا کرارا جواب

Updated: September 07, 2022, 11:12 AM IST | Sharjeel Qureshi /Iqbal Ansari | Mumbai/Jalgaon

تو ٹھاکرے ہے،تومیں بھی رانا ہوں، میں ممبئی کی بیٹی ہوں، ودربھ کی بہو ہوں: نونیت منہ سنبھال کر بات کرو، سی گریڈ کی فلموں کی اداکارہ:سنجنا گھاڑی کی نونیت رانا پرشدید تنقید

Navneet Rana and Varravi Rana at a Ganesha Mandal in Jalgaon.Picture: Inquilab
نونیت رانا ا ورروی رانا جلگاؤں کے ایک گنیش منڈل میں۔تصویر،انقلاب

 رکن  پارلیمنٹ  نونیت رانا اور ان کے شوہر روی رانا نےبروز پیر ۵ ؍ ستمبرکی شام جلگاؤں  کے مہارانا پرتاپ گنیش منڈل کی جانب منعقدہ پروگرام میں سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرےپر شدید لفظی حملہ کرتےہوئےانہیں چیلنج کیا ہے۔ کچھ مہینے قبل ریاست میں ہنومان چالیسا پڑھنے کی سیاست جب عروج  پر تھی تب  نونیت رانا اور ان کے شوہر کو ماتوشری کے باہر ہنومان چالیسا پڑھنے کی کوشش پر حراست میں لے لیاگیاتھا۔اس گنیش منڈل میںدونوں ہنومان چالیسا پڑھنے کی غرض سے پہنچےتھے۔ اسی موقع پر انہوں نے ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بنایا ۔رانا جوڑے نے شیوسینا سربراہ ادھوٹھاکرےکو تنقیدکا نشانہ بنایاہے اور نونیت رانا نے ٹھاکرے کو چیلنج بھی کیا ہے کہ ہم جلد ہی ایک دوسرے کا سامنا کریں گے اور پتہ چل جائے گا کہ کون زیادہ طاقتور ہے ۔  نونیت رانا نے اپنے خطاب میں ادھوٹھاکرے کو’تو‘  سے مخاطب کیا ہے جس کی وجہ سےیہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر ریاست بھر میںشیوسینا اور رانا جوڑے کے درمیان شدید تنازع دیکھنے کو ملے گا  اورشیوسینک رانا جوڑے کے خلاف سڑکوں پر اترکراحتجاج کرینگے ۔نونیت رانا نے ماتو شری کے باہر ہنومان چالیسا پڑھنے کے واقعہ کا تذکرہ کر کہا ’’ ہم نے درخواست کی تھی کہ مہاراشٹر پر آیا ہوا بحران ختم ہو ،لیکن تم نے ہمیں دھمکی دی تھی ۔میں ممبئی کی بیٹی اور ودربھ کی بہو ہوں،اتنی کمزور نہیں اگر توشیوسینا والا ہے ،اگر توادھو ٹھاکرے ہیں تو میں بھی نونیت رانا ہوں۔ تمہارے اندر کتنی طاقت  اور مجھ میں کتنی ، آمنا سامنا ہوتو معلوم پڑ جائے گا ۔  ‘‘ اس موقع پر نونیت رانا نے کہا کہ ’’ جب میں جیل بند تھی، اس وقت میں بارہ بارہ گھنٹہ ہنومان چالیسا پڑھا کرتی تھی  ،ہنومان بھکتی کی طاقت وجہ سے ہنومان نے ادھو ٹھاکرے کو ان کی جگہ دکھائی، اب ان کے گھر میں کھڑا ہونے کے لیے بھی کوئی کارکن نہیں بچا ہے۔‘‘اس موقع پر نونیت رانا کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا گیا ،انہوںنے اس بات اعتراف کیا کہ ’’ہاں ہم مودی کے بھکت ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے۔‘‘ نونیت رانا نے وضاحت کی اور کہا کہ’’ ہر کوئی اپنے خاندان کے لیے کام کرتا ہے، لیکن مودی جی کا کوئی خاندان نہیں ہے، پورا ہندوستان ان کا خاندان ہے، وہ ملک کے تمام لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔‘‘اس کے علاوہ روی رانا نے بھی ادھوٹھاکرے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔دھو ٹھاکرے پر تنقید کرنے پر شیو سینا کی ترجمان سنجنا گھاڑی  نے نونیت رانا پر جوابی حملہ کیا ہے۔ سنجنا نے کہا نونیت رانا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ منہ سنبھال کر بات کرے۔ انہوںنے کہا کہ ’’آپ کون ہو؟سی گریڈ فلم کی اداکارہ!سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے  تم جس شیو سینا پر تنقید کر رہی ہے اسی شیو سینا کے سپریمو بال ٹھاکرے نے  ان سے ملاقات کرنے آئے ایک مسلم خاندان  سے پہلے نماز ادا کرنے کو کہا تھا کیونکہ اس وقت ان کی نماز کا و قت تھا۔اسی شیوسینا پر کانگریس بننے کا الزام عائد کر کے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہو۔‘‘
  انہوں نے کہا کہ’’ نونیت رانا ! منہ سنبھال کربات کرو، سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے تم نے یہ کہاہے کہ ممبئی میونسپل انتخابات میں ادھو ٹھاکرے کو نیست و نابود کر دیا جائے گا۔‘‘
 سنجنا نے کہا کہ’’ آپ کون ہو؟’سی‘ گریڈ کی فلم میں کام کرنے والی ایک اداکارہ ہو۔ ایک ایم ایل اے کی محبت میں آپ کو سیاست میں انٹری ملی ہے ۔ہنومان چالیسا سے تمہارا کیا رشتہ ہے؟ ایک انٹرویو میں آپ یہ تک نہیں بتا سکی کہ ہنومان کو ہنومان کیوں کہا جاتا ہے؟  اور خود کو ہنومان  بھکت کہتی ہو۔ مہاراشٹر نو نرمان سینا نے  بی جے پی کی ترجمانی کرتے ہوئے مسجدوں کے سامنے  ہنومان چالیسا بجانے کیلئے کہا تو تم لاکھوں شیو سینکوں کیلئے مندروں جیسی عقیدت والے ’ماتوشری‘ کے سامنے ہنومان چالیسا پڑھنے پہنچ گئیں۔ گویا تمہیںمسجد اور مندر کا فرق بھی نہیں معلوم۔‘‘
  سنجنا نے مزید کہا کہ ’’ تم (نونیت )نے کہاکہ شیو سینا نے این سی پی اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا ، اس لئے ماتوشری کا نظریہ ہندوتوادی نہیں رہالیکن شیو سینا سپریمو نے کبھی تفریق نہیں کی۔ایک مرتبہ ایک مسلم خاندان ماتوشری میں ان سے ملاقات کرنے آیا تھا اسی دوران نماز کا وقت ہو گیا تھا،آنجہانی بال ٹھاکرے   نے اس مسلم خاندان کو نماز ادا کرنے کیلئے کہا تھا اور مسلم خاندان نے بال ٹھاکرے کی موجودگی میں نماز بھی ادا کی تھی لیکن آپ جیسی خاتون جو خود کو ممبئیکر کہتی ہیں ، یہ واقعہ معلوم نہیں ہوگا کیونکہ تم سی گریڈ کی فلمیں اور  ڈرامے میں مصروف ہو۔ اس طرح کی پینترے بازی نہیں چلے ۔ 
 سنجنا نے کہا کہ شیو سینا پہلے بھی مضبوط تھی اور آج بھی مضبوط ہے۔ تم جیسے ۱۰۰؍ دشمنوں  کے سامنے کھڑی رہے گی اور ایک بار پھر ممبئی اور مہاراشٹر میں اپنا زعفرانی جھنڈا لہرا ئے گی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK