• Mon, 05 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ آئندہ سبھی انتخابات بیلٹ پیپر پر کرائے جائیں‘‘

Updated: October 05, 2026, 11:03 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ادھو ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے کی قیادت میں نکالے گئے ممبئی مورچہ ’گرجنا‘ میں راج ٹھاکرے کامطالبہ۔ مہا وکاس اگھاڑی میں شامل پارٹیوں کے لیڈروں کی شرکت۔

Raj Thackeray and Uddhav Thackeray during the `Garjana` rally in Mumbai. Photo: PTI
ممبئی مورچہ ’گرجنا ‘کے دوران راج ٹھا کرے اور ادھو ٹھا کرے۔ تصویر: پی ٹی آئی

چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا ( ای سی آئی) گیانیش کمار کی من مانی اور ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی ( ایس آئی آر ) میں مبینہ بے قاعدگیوں کیخلاف شیو سینا (ادھو) کے سربراہ ادھو بالا صاحب ٹھاکر ےاور مہاراشٹر نونرمان سینا ( ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے کی قیادت میں مہاراشٹر میں اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے ’گرجنا‘ ریلی کا انعقاد کیاگیا ۔ اعلان کے مطابق ریلی میں کسی بھی پارٹی کا پرچم استعمال نہیں کیاگیا تھابلکہ شرکاء کے ہاتھوں میں ترنگا تھا اور پلے کارڈز تھے جن پر گیانیش کمار کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ اس موقع پر راج ٹھاکر ے نے ایس آئی آر کو غیر قانونی قرار دیا اور اسے فوراً رد کرنے اور آئندہ سبھی انتخابات کو بیلٹ پیپر پر  کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ادھو ٹھاکرے  نے مطالبہ کیا کہ جس طرح صدر جمہوریہ کا تقرر الیکشن کےذریعے کیا جاتاہے، اسی طرح چیف الیکشن کمشنر کا تقرر بھی الیکشن کےذریعے کیا جانا چاہئے۔ صدارتی خطاب میں ادھو نے گلی گلی میں ’انڈیا اگینسٹ ووٹ چور ‘ مہم شروع کرنے کی اپیل کی۔

مورچہ اتوار کی صبح میٹرو سنیما سے شروع ہوکر برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی ) کے صدر دفتر کے سامنے بنائے گئے اسٹیج پر جلسہ اور تقریروں کے بعد ختم ہوا۔ریلی میں اتنا مجمع تھا کہ بی ایم سی ہیڈ کوارٹرز سے میٹرو تک سر ہی سر نظر آرہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:’’لاکھوں افراد کو حق رائے دہی سے محروم کرنا من مانی اورغیرآئینی ہے، اس کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا‘‘

ریلی سے کانگریس کے لیڈر سابق وزیر بالا صاحب تھورات، این سی پی( شرد) کے ریاستی صدر ششی کانت شندے ، بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی  اورشیتکری کامگار پکش کے لیڈر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ریلی میں کانگریس کے لیڈر اور قانون ساز اسمبلی کے گروپ لیڈر وجے وڈیٹی وار، این سی پی (شرد) جتیندر اوہاڑ ، امیت ٹھاکرے( ایم این ایس) سنجے راؤت ( شیو  سینا ۔ ادھو)اور دیگر لیڈر بھی موجود تھے۔

پورے ملک میں ایس آئی آر کرنا غیر قانونی !

راج ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں کہا کہ’’ ضابطے کے مطابق اگر سیلاب، زلزلہ، ایک ہی مقام پر بڑے پیمانے پر لوگ منتقل ہوئے یا بہت سارے ڈپلیکیٹ نام ووٹر لسٹ میںہو نے کی شکایتیں موصول ہوئیں تو ہی ایس آئی آر کیا جاسکتا ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہےکہ ملک بھر میں جو ایس آئی آر چل رہا ہےوہ غیر قانونی ہے،لہٰذا اسے فوراً روک کر واپس لینا چاہئے۔‘‘

انہوںنے مزید کہا کہ’’ اسمبلی الیکشن کے وقت ۴۰؍ تا ۶۰؍لاکھ ووٹروں کے نام بڑھایا گیا  اور اس کےبعد اقتدار حاصل کیا گیا اور اب ایس آئی آر کے نام پر ۲؍ کروڑ نام ریاست کی ووٹنگ لسٹ سے خارج کردیئے گئے ۔ یہ ۲؍ کروڑ ووٹر کیا ہمارے ( اپوزیشن کے ) ووٹر ہیں؟ اس لئے میری سبھی سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ وہ دہلی میں ۲؍ اہم مطالبات کریں۔  پہلا ایس آئی آر فوراً مسترد کیا جائے اوردوسرا اگلے سبھی الیکشن  ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر پر ہی کرائے جائیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:گیانیش کمار کیخلاف کیرالا میں ۲۰۰۶ء کے کیس میں جانچ شروع

ادھو ٹھا کرے نے کیا کہا؟

ادھو ٹھاکرےنے کہا کہ اگر کوئی آمر بنے گاتو ہم اسے دفن کر دیں گے اور اسی لئے ہم بڑی تعداد میں اس مورچہ میں شریک ہوئے ہیں۔یہ مورچہ کسی ذات یا فرقہ کا نہیںبلکہ جمہوریت پسند افراد کا مورچہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے بنگال میں ۳۰؍ لاکھ اور تمل ناڈو میں ۷۰؍ لاکھ ناموں کو ووٹر لسٹوں سے حذف کر دیا ہے جبکہ مہاراشٹر سے ۱۳؍ کروڑ ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکال دیئے گئے ہیں، اسی لئے ہم گیانیش کمار کی مخالفت کر رہے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK