Inquilab Logo

بھیونڈی میں رسوئی گیس میں اضافہ کیخلاف این سی پی کا احتجاج

Updated: February 14, 2020, 11:59 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جمعرات کونیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی ) نے سڑک پر اُتر کر احتجاج کیا۔ این سی پی کی خواتین شعبہ کی صدر سواتی کامبلے کی قیادت میں جمعرات کوخاتون کارکنان نے سر پرگیس سلنڈر اور جلانے کی لکڑی رکھ کر زکات ناکہ پر زبردست احتجاج کیا۔

رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ کے خلاف این سی پی کی کارکنان کا احتجاج ۔ تصویر: انقلاب
رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ کے خلاف این سی پی کی کارکنان کا احتجاج ۔ تصویر: انقلاب

بھیونڈی : رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جمعرات کونیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی )نے سڑک پر اُتر کر احتجاج کیا۔این سی پی کی خواتین شعبہ کی صدر سواتی کامبلے کی قیادت میں جمعرات کوخاتون کارکنان نے سر پرگیس سلنڈر اور جلانے کی لکڑی رکھ کر زکات ناکہ پر زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پرانت آفس پہنچ کر پرانت آفیسر موہن نلدکر کے توسط سے کابینی وزیر دھرمیندر پردھان کو بتایا کہ جس طرح مرکزی حکومت نے سبسیڈی والے گیس سلنڈر پر ۱۴۵؍روپے کا اضافہ کیا ہے ، وہ غریب اور متوسط طبقے کے افراد کی کمر توڑ کر رکھ دے گا۔مہنگائی کی مارسب سے  پہلے گھریلو خواتین پر پڑتی ہےجنہیں گھر کے بجٹ کو سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے، ایسے میں اگر رسوئی گیس کی قیمتوں میں گزشتہ ۶؍ سال کا سب سے بڑا اضافہ کیا جائے تو  یہ غریب عوام پر دوہرابوجھ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK