Inquilab Logo

ساوتری بائی پھلے کے خلاف توہین آمیز تحریر کے خلاف این سی پی کا احتجاج

Updated: June 01, 2023, 9:10 AM IST | Nadeem asran | Mumbai

چھگن بھجبل، اجیت پوار، سنیل تٹکرے اور جینت پاٹل جیسے لیڈروں نے پولیس کمشنر سے ملاقات کرکے ویب سائٹ پر کارروائی کا مطالبہ کیا

All major NCP leaders participated in the protest in Mumbai (Photo: PTI)
ممبئی میں این سی پی کے تمام بڑے لیڈران اس احتجاج میں شریک ہوئے ( تصویر: پی ٹی آئی)

ساوتری بائی پھلے کے خلاف توہین آمیز تحریر شائع کرنے  پر این سی پی نے سخت برہمی کااظہار کیا ہے اور پارٹی کے تقریباً تمام بڑے لیڈروں نے مل کر  ویب سائٹ انڈیا ٹیلس اور   ہندو پوسٹ  کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر چھگن بھجبل، اجیت پوار، جینت پاٹل  اور سنیل تٹکرے نے  ان دونوں ویب سائٹ کے خلاف احتجاج کیا اور ان کے ایڈیٹروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد  ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر سے ملاقات کی  اور انہیں میمورنڈم دیتے ہوئے   ساوتری بائی پھولے کی تضحیک اور توہین کرنےکے معاملہ میں مداخلت کرنے اور ویب سائٹ پر قدغن لگانے ۔ ساتھ تحریرکے ذمہ دارلوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل  کی  ۔ 
 مہاراشٹر میں لڑکیوں کی تعلیم کی داغ بیل ڈالنے والی عظیم خاتون ساوتری بائی پھولے کے خلاف کافی عرصہ پہلے  ویب سائٹ پر تضحیک اور توہین آمیز مضمون اپلوڈ کیا گیا تھا جسے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا تھا۔  جب اس کا علم چھگن بھجبل کو ہوا تو انہوں نے ۲۸؍ مئی ان دونوں ویب سائٹ کے خلاف کارروائی کیلئے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کو خط بھی لکھا تھا۔ لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ لہٰذا بدھ کو  این سی پی لیڈران کا ایک وفد جس میں اجیت دادا پوار ، جینت پاٹل ، چھگن بھجبل اور سنیل تکڑے بھی موجود تھے ، نے کمشنر سے مذکورہ بالا معاملہ میں مداخلت کرنے اور ویب سائٹ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے اپیل کی ۔ انہوںنے کہا کہ سماجی تعلیمی کام ذریعے مہاراشٹر میں بیداری پیدا کرنے والی  ساوتری بائی پھلے کی شبیہ کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ان کے خلاف توہین آمیز مواداپلوڈ کیا گیا ہے ۔ 
  چھگن بھجبل نے بتایا کہ انہوں نے ’انڈیاٹیلس ‘ نامی ویب سائٹ  ،کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ دونوں کو مکتوب روانہ کیا اور ساوتری بائی کی شبیہ کو خراب اور انہیں بد نام کرنے والی ویب سائٹ کو بند کرنے کی  اپیل کی ہے ۔بھجبل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ساوتری بائی جن کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا  ، مذکورہ بالا ویب سائٹ نے نہ صرف ان کے تعلق سے  جھوٹی تفصیلات شائع کی ہیں بلکہ ان کی اسکول پر  برطانوی حکومت کی ایما پر چلائے جانے اور اسپانسرڈ کرنے کا بیہودہ الزام لگایاہے ۔ ساتھ ہی برطانوی فوجیوں کی جنسی تسکین کے لئے اسکول سے خواتین فراہم کرنے تک کی شرمناک اور توہین آمیز جھوٹی اطلاعات دی گئی ہیں ۔این سی پی کے سینئر لیڈران سے ملاقات کے دوران کمشنر نے نہ صرف مذکورہ بالا معاملہ میں مداخلت کرنے بلکہ جلد سے جلد کارروائی کی بھی یقین دہانی کروائی ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK