• Tue, 17 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیتن یاہو اور ان کے قریبی اسرائیل کیلئے فوری خطرہ ہیں: آئزن کوٹ

Updated: November 17, 2026, 10:48 AM IST | Agency | Tel Aviv

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ کا وزیراعظم پر سخت حملہ ، کہاکہ اگر وہ عہدے پر رہیں تواسرائیل میںمنصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن نہیںرہےگا۔

Eisenkot.Photo:INN
آئزن کوٹ۔ تصویر:آئی این این
 اسرائیل میں اپوزیشن اتحاد کے قائد آئزن کوٹ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کے قریبی ساتھی اسرائیل کیلئے ایک ٹھوس، براہِ راست اور فوری خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کو ایک منٹ کیلئے بھی مزید اقتدار میں رہنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔آئزن  کوٹ نے اپنے بیان میں کہا’’جب تک وہ عہدے پر موجود ہیں، اسرائیل میں منصفانہ اور قانونی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہے گا۔ میری تمام تر اتحادی مذاکرات میں میری رہنمائی کرنے والا بنیادی اصول یہی ہے۔‘‘آئزن  کوٹ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کے دفتر کے عہدیداروں کے ملوث ہونے والے ’’قطر گیٹ‘‘ اسکینڈل کے بعد ایک اور اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ اس میں جعلی شواہد کے ذریعے سازش رچتے ہوئے انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی اور اسرائیلی شہریت رکھنے والے فلسطینیوں کے خلاف پولیس کو استعمال کیا گیا۔
 
 
انہوں نے مطالبہ کیا کہ میں اس واقعے کی فوری تحقیقات اور شائع ہونے والی تفصیلات کے حوالے سے پولیس اور اسرائیل کی داخلی انٹیلی جنس سروس شین بیت سے فوری وضاحت کا مطالبہ کرتا ہوں۔آئزن کوٹ نے یہ بھی کہا کہ وہ انتخابی عمل کی تحقیقات کیلئے ایک تحقیقاتی کمیشن کے قیام کی کوشش کریں گے ۔  اس دوران نیتن یاہو کی پارٹی نے آئزن کوٹ کے بیانات کو اشتعال انگیزی قرار دیا ۔ وزیراعظم نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ کی جانب سے جاری تحریری بیان میں آئزن  کوٹ کو جواب دیتے ہوئے الزام لگایا گیا کہ وہ اشتعال انگیزی کر رہے ہیں اور ان کے بیانات چونکا دینے والے ہیں۔بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ انتخابات میں حکومت سازی کیلئے مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کر پانے کے باوجود نیتن یاہو نے ’قومی اتحاد کی حکومت ‘ کے قیام کے لیے ہاتھ بڑھایا، لیکن اس کے برعکس آئزن کوٹ اور ان کے حامی روزانہ اشتعال انگیز بیانات جاری کر رہے ہیں۔اسرائیلی میڈیا  کے مطابق انتخابات کے بعد عبوری وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے داخلی انٹیلی جنس سروس شین بیت (شاباک) اور پولیس کو استعمال کرتے ہوئے ایک سازش رچنے کے الزام کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK