Inquilab Logo

نیتن یاہو کی عقل گم، نہتے فلسطینیوں پر گولی چلانے کی اجازت دی جبکہ وزیر کی ’برقی کرسی‘ کی دھمکی

Updated: February 01, 2023, 7:34 AM IST | Tel Aviv

نیتن یاہو نےکابینہ کی سیکوریٹی میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا ۔ شدت پسند وزیر ایتمار بن جبیر نے احتجاج کرنے والےفلسطینیوں کو برقی کرسی پر بٹھا کر موت کی نیند سلا دینے کی دھمکی دی

Israeli Prime Minister Netanyahu with his colleagues after the cabinet meeting. (Photo: Agency)
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کابینہ کی میٹنگ کےبعد اپنے رفقاء کے ساتھ۔(تصویر: ایجنسی)

مریکی  وزیر خارجہ   انٹونی بلنکن کی مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کےد رمیان جہاں ایک طرف اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے  اسرائیلی  پولیس کو نہتے فلسطینیوں پر براہ راست گولی چلانے کی اجازت دےدی ہے   وہیں دوسری طرف اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو نظریات کے  حامل وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن  جبیر  نے  دھمکی دی کہ اسرائیلیوں پر حملہ کرنے والے فلسطینیوں کو برقی کرسی پر بٹھا کر موت کی نیند سلا دیا جائے۔ 
 میڈیا رپورٹس کے مطابق   اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے  کابینہ کی سیکوریٹی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد  اسرائیلی پولیس کو نہتے فلسطینیوں پر براہ راست گولی  چلانے کی اجازت دے دی، ساتھ ہی مغربی کنارے  میں اسرائیلی بستیوں کے  قیام میں بھی تیزی لانے کا اعلان کیا۔ کابینہ کےاس  اجلاس میں سخت گیر سیاستدانوں کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا تھا ۔ ان تمام نے سیکوریٹی صورتحال پر نیتن یاہو کواختیار دیا کہ وہ جیسے چاہیں پولیس کا استعمال کریں اور احتجاج کو ختم کروائیں۔ نیتن یاہو نے  سیکوریٹی کابینہ کے اجلاس  کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل کے شہری اپنا دفاع کرنا جانتے  ہیں اور ہم نے پولیس کو بھی اسی مقصد کے تحت اختیارات دے دئیے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یروشلم میں یہودی عبادت گاہ کے نزدیک فائرنگ میں۷؍ افراد کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی حکومت نے اپنے شہریوں کواسلحہ  دینے  فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنی حفاظت کرسکیں۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ وہ اپنے شہریوں کو بندوق کے اجازت نامے دینے میں تیزی لائیں گے ۔
 اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ  دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کے گھر مسمار کئے جائیں گے جبکہ مشتبہ حملہ آوروں  کے گھروں کو بھی سیٖل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اس دوران فلسطینی تحریک کو طاقت کے بل پر کچلنے کے لئے اسرائیلی پولیس کو تمام اختیارات دینے کا اعلان بھی کیا۔

 

palestine Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK