• Sun, 28 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیویارک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کیلئے ذہنی صحت سے متعلق وارننگ دینا لازمی قرار

Updated: December 28, 2025, 10:09 AM IST | New York

امریکی ریاست نیویارک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے ایک نیا قانون متعارف کروایا ہے جس کےتحت سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران نوجوانوں کو ذہنی صحت پر ممکنہ منفی اثرات سے متعلق وارننگ لیبلز دکھانا لازمی ہوگا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

امریکی ریاست نیویارک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے ایک نیا قانون متعارف کروایا ہے جس کےتحت سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران نوجوانوں کو ذہنی صحت پر ممکنہ منفی اثرات سے متعلق وارننگ لیبلز دکھانا لازمی ہوگا۔ گزشتہ روزنیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے اس قانون کا اعلان کرتےہوئے اپنے بیان میں کہا کہ نیویارک کے شہریوں کو محفوظ رکھنا اِن کی اولین ترجیح ہے۔ اس نئے قانون میں بچوں کو سوشل میڈیا کے ایسے فیچرز سے بچانا بھی شامل ہے جو حد سے زیادہ استعمال کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ نئےقانون کے مطابق وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جن میں لامحدود اسکرولنگ، آٹو پلے ویڈیوز اور الگورتھم پر مبنی فیڈز شامل ہیں، انہیں نوجوان صارفین کے لیے ذہنی صحت سے متعلق خبردار کرنے والے پیغامات دکھانے ہوں گے۔ قانون میں ایسے فیچرز کو ’نشہ آور فیڈز‘ قرار دیا گیا ہے۔ یہ قانون ان پلیٹ فارمز پر لاگو ہوگا جن کی سرگرمیاں جزوی یا مکمل طور پر نیویارک میں ہوں تاہم اگر صارف نیویارک سے باہر موجود ہو تو یہ قانون لاگو نہیں ہوگا۔ قانون کے تحت ریاست کااٹارنی جنرل خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کر سکتا ہے اور ہر خلاف ورزی پر۵؍ ہزار ڈالر تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK