Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی میں بارش سے ۲۴؍ گھنٹے میں ۱۹؍ اموات، مدھیہ پردیش کے ۸؍ اضلاع میں الرٹ

Updated: September 12, 2023, 9:35 AM IST | Lucknow

خشک سالی کی طرف بڑھ رہے اترپردیش میں بارش شروع ہوئی تو ایک بار پھر سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی۔ راجدھانی لکھنؤ اوراطراف میں لگاتار ۱۸؍ گھنٹوں کی بارش سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

Due to incessant rain, roads in Bara Banki turned into ponds in no time, paralyzing normal life (Photo: PTI)
لگاتار بارش کی وجہ سے تھوڑی ہی دیر میں بارہ بنکی کی سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں، جس کے سبب عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی (تصویر: پی ٹی آئی)

خشک سالی کی طرف بڑھ رہے اترپردیش میں بارش شروع ہوئی تو ایک بار پھر سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی۔ راجدھانی لکھنؤ اوراطراف میں لگاتار ۱۸؍ گھنٹوں کی بارش سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ ریاستی ریلیف کمشنر کے دفتر  نے۲۴؍ گھنٹوں  میں بجلی گرنے اور دیگر وجوہات سے اب تک ۱۹؍ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے۔ ان میں سے  ۴؍ افراد کی بجلی کی زد میں آنے سے اور۲؍ کی ڈوب کر موت ہوئی ہے۔ مہلوکین میں سے ۴؍ کا تعلق ہردوئی  اور۳؍ کا بارہ بنکی سے ہے جبکہ قنوج اور پرتاپ گڑھ سے  ۲۔۲؍  کے علاوہ امیٹھی، دیوریا، جالون، کانپور، اُناؤ ، سنبھل،  رام پور اور مظفر نگر سے ایک ایک اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے لکھنؤ، کانپور، ایودھیا، گورکھپور سمیت یوپی کے۳۱؍ اضلاع کیلئے بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔مرادآباد اور بارہ بنکی میں ریلوے پٹریوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے کئی گاڑیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
 دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بہار، مدھیہ پردیش، راجستھان اور مغربی بنگال سمیت ملک کی ۱۵؍ ریاستوں میں بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھوپال، نرمداپورم اور ریوا سمیت۲۲؍ اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔ ان میں سے ۸؍ اضلاع میں بارش کی شدت کیلئے متنبہ کرتے ہوئے صرف ضروری کام سے باہر جانےکی بات کہی گئی ہے۔
 بھوپال کے محکمہ موسمیات کے سائنسدانوں کے مطابق مدھیہ پردیش میں بننے والے مانسون سسٹم کی وجہ سے گزشتہ تین چار دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آئندہ ۲۴؍گھنٹوں کے دوران ریاست کے دتیا، مورینا، بھنڈ، ڈنڈوری، انوپ پور، ٹیکم گڑھ، ستنا اور ریوا میں ہلکی سے شدید  بارش کا امکان ہے۔ یہاں۵۰؍ سے۸۰؍ ملی میٹر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریوا، ساگر، شہدول، بھوپال، نرمداپورم، چنبل، گوالیار اور جبل پور ڈویژن کے اضلاع کے علاوہ دیواس، شاجاپور اور اگرمالوا اضلاع میں بھی گرج اور چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK