Inquilab Logo Happiest Places to Work

وارانسی: ۱۲۸؍ سالہ پدم شری بابا شیوانند کا انتقال، وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

Updated: May 04, 2025, 3:03 PM IST | New Delhi

پدم شری ایوارڈ یافتہ اور معروف یوگا گرو بابا شیوانند کا۱۲۸؍ سال کی عمر میں وارانسی میں انتقال ہو گیا۔ ان کے شاگردوں کے مطابق، وہ۳؍ مئی۲۰۲۵ء کی رات کو صحت کے مسائل کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

Prime Minister Narendra Modi meeting Baba Shivanand. Photo: X.
وزیر اعظم نریندر مودی، بابا شیوانند سے ملاقات کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس۔

پدم شری ایوارڈ یافتہ اور معروف یوگا گرو بابا شیوانند کا۱۲۸؍ سال کی عمر میں وارانسی میں انتقال ہو گیا۔ ان کے شاگردوں کے مطابق، وہ۳؍ مئی۲۰۲۵ء کی رات کو صحت کے مسائل کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئے۔ بابا شیوانند کو۳۰؍ اپریل کو صحت کے مسائل کے باعث بنارس ہندو یونیورسٹی (BHU) اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی آخری رسومات آج شام وارانسی میں ادا کی جائیں گی۔ بابا شیوانند کی پیدائش ۸؍اگست۱۸۹۶ء کو برطانوی ہندوستان کے ضلع سلہٹ (موجودہ بنگلہ دیش) میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی یوگا، سادگی اور خدمت خلق کیلئے وقف کر دی۔ انہوں نے کئی دہائیوں تک وارانسی میں گنگا کے کنارے یوگا سکھایا اور جذامی مریضوں اور غریبوں کی خدمت کی۔ 

۲۰۲۲ءمیں انہیں یوگا اور روحانی خدمات کے اعتراف میں ہندوستان کے چوتھے اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدم شری سے نوازا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابا شیوانند جی کی زندگی یوگا اور سادھنا کیلئے وقف تھی جو آنے والی نسلوں کیلئے ایک تحریک ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے یوگا گرو کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغام لکھا۔ انہوں نے لکھا کہ’’یہ بہت افسوسناک ہے کہ کاشی کے مشہور یوگا گرو `پدم شری سوامی شیوانند جی، جنہوں نے `یوگا کے میدان میں بے مثال خدمات انجام دیں، کا انتقال ہو گیا۔ انہیں عاجزانہ خراج عقیدت!

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK