Inquilab Logo

نربھیا کو انصاف، چاروں مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

Updated: March 20, 2020, 9:50 AM IST | Agency | New Delhi

ملک کو شرمسار کرنے والے اجتماعی آبروریزی اور قتل معاملے کے چاروں مجرموں ،ونے شرما(۲۶)،مکیش سنگھ(۳۲)،اکشے ٹھاکر(۳۱) اور پون گپتا(۲۵)کو جمعہ کی صبح ساڑھے پانچ بجے تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی۔ تہاڑ جیل کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ گوئل نے بتایا کہ چاروں مجرموں کو ٹھیک ساڑھے پانچ بجے پھانسی دے دی گئی اور تقریباً ۶بجے یعنی آدھے گھنٹے بعد چاروں کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔جیل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق چاروں قصورواروں  کو ایک ساتھ پھانسی پر لٹکایا گیا اور اس کےلئے جیل نمبر ۳ کی پھانسی  کوٹھی میں دو تختوں پر چاروں کو لٹکانے کےلئے چار ہینگر بنائےگئےتھے۔ان میں سے ایک کا لیور میرٹھ سے آئے جلاد نے کھینچا اور دوسرے لیور کو جیل اسٹاف نے کھینچا۔

Nirbhaya Case Justice - Pic : INN
نربھیا قصورواروں کو پھانسی ۔ تصویر : آئی این این

ملک کو شرمسار کرنے والے اجتماعی آبروریزی اور قتل معاملے کے چاروں مجرموں ،ونے شرما(۲۶)،مکیش سنگھ(۳۲)،اکشے ٹھاکر(۳۱) اور پون گپتا(۲۵)کو جمعہ کی صبح ساڑھے پانچ بجے تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی۔
تہاڑ جیل کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ گوئل نے بتایا کہ چاروں مجرموں کو ٹھیک ساڑھے پانچ بجے پھانسی دے دی گئی اور تقریباً ۶بجے یعنی آدھے گھنٹے بعد چاروں کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔جیل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق چاروں قصورواروں  کو ایک ساتھ پھانسی پر لٹکایا گیا اور اس کےلئے جیل نمبر ۳ کی پھانسی  کوٹھی میں دو تختوں پر چاروں کو لٹکانے کےلئے چار ہینگر بنائےگئےتھے۔ان میں سے ایک کا لیور میرٹھ سے آئے جلاد نے کھینچا اور دوسرے لیور کو جیل اسٹاف نے کھینچا۔
جمعہ کی صبح چاروں کو سیل سے جگایاگیا حالانکہ چاروں میں سے کوئی بھی سویا نہیں تھا۔اس کے بعد صبح کے ضروری طریقہ کار کے بعد ان سے آخری خواہش پوچھی گئی اور پھر سیل سے باہر لانے  سے پہلے چاروں کو کالا کرتا پاجامہ پہنایا گیا  اور ہاتھ پیچھے  کی طرف باندھ دئے گئے۔


     پھانسی کے بعد ، نربھیا کی ماں آشا دیوی نے کہا کہ وہ آج بہت خوشی محسوس کررہی ہیں کیونکہ آخر ان کی بیٹی کو انصاف مل ہی  گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج انہیں نربھیا کی ماں ہونےپر فخر ہے۔ سات سال پہلے پیش آنے والے اس واقعہ سے لوگ اور پوراملک بے حدشرمندہ تھا ، لیکن آج انصاف دیا گیا ہے۔
     نربھیا کے والد نے کہا دیر سے ہی صحیح انہیں انصاف تو ملا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے باپ بننے کا فرض نبھایا ہے۔ انصاف کے لئے در در  ٹھوکر کھائی  لیکن آخرکار انصاف مل ہی گیا۔
قومی خواتین کمیشن کی صدر ریکھا شرما نے ٹویٹ  کرکے کہا کہ آج ایک مثال پیش کی گئی لیکن یہ بہت پہلے ہو جانا چاہئےتھا۔انہوں نے کہا،’’اب لوگوں کو پتہ چلے گا کہ آپ تاریخ آگے بڑھا سکتے ہیں لیکن سزا ملےگی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK