وزیر مالیات نے ’’گلوبل کنورجنس فار گروتھ سمٹ ‘‘ کی ورچوئل میٹنگ سے خطاب کیا،کہا کہ سپلائی چین متاثر ہونے کی وجہ سے معیشتوں پر زبردست دبائو ہے۔
EPAPER
Updated: June 13, 2026, 3:36 PM IST | New Delhi
وزیر مالیات نے ’’گلوبل کنورجنس فار گروتھ سمٹ ‘‘ کی ورچوئل میٹنگ سے خطاب کیا،کہا کہ سپلائی چین متاثر ہونے کی وجہ سے معیشتوں پر زبردست دبائو ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہاکہ جغرافیائی سیاسی تنازعات کا سب سے زیادہ منفی اثر ترقی پذیر ممالک اور گلوبل ساؤتھ پر پڑتا ہے اور انہیں ایسے اثرات سے بچانے کے لیے مربوط عالمی اقدامات کی ضرورت ہے۔نرملا سیتا رمن یہاں سے ’’گلوبل کنورجنس فار گروتھ سمٹ‘‘ کی ورچوئل میٹنگ سے خطاب کر رہی تھیں۔
جی سیون کے اجلاس سے قبل میزبان فرانس کی صدارت میں منعقدہ اس میٹنگ میں دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے علاوہ ہندوستان، برازیل، چین، جنوبی کوریا، کینیا اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نمائندوں نے شرکت کی۔ گزشتہ روز ہونے والی اس میٹنگ میں ترقی پذیر ممالک کو متوازن ترقی کے حوالے سے اپنی رائے پیش کرنے کا موقع ملا۔نرملا سیتا رمن نے کہا کہ حالیہ پیش رفتوں نے لچکدار، متنوع اور جغرافیائی طور پر منقسم سپلائی چین کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی معیشت بنیادی طور پر گھریلو مانگ پر مبنی ہے اور موجودہ عالمی جیو پولیٹیکل بحران کے باوجود مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا آج کی باہم جڑی ہوئی دنیا میں خوشحالی اور چیلنجز مشترکہ ہیں، لیکن غیر یقینی حالات کے برے نتائج ترقی پذیر ممالک پر زیادہ پڑتے ہیں۔