Inquilab Logo

نوئیڈا : خاتون سے بدسلوکی کا ملزم بی جے پی لیڈر تیاگی گرفتار

Updated: August 10, 2022, 9:37 AM IST | noida

پولیس پر شدید تنقیدوںکے بعد شریکانت تیاگی کی میرٹھ سے گرفتاری عمل میں آئی ،۳؍ ساتھی بھی حراست میں

Noida police taking away Shrikant Tyagi. (PTI)
نوئیڈا پولیس شریکانت تیاگی کو لے جاتے ہوئے۔(پی ٹی آئی )

اتر پردیش کے نوئیڈا میں واقع گرینڈ اومیکس سوسائٹی میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے ملزم بی جے پی لیڈر شریکانت تیاگی کو  بالآخرگرفتار کر لیا گیا ہے۔ تیاگی کو گرفتار کرنے کے لئے ایس ٹی ایف کی کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تیاگی کو میرٹھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ہی اس کی اہلیہ سے دو مرتبہ نوئیڈا میں پوچھ تاچھ ہو چکی ہے  ۔ اس کے علاوہ پیر کو نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے سوسائٹی میں شریکانت تیاگی کی غیر قانونی تعمیرات کو بھی  بلڈوزر چلاکر منہدم کردیا تھا ۔
 شری کانت تیاگی کی گرفتاری کے بعد بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ مہیش شرما نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے یقین دلایا تھا کہ جب بھی کوئی بحران آئے گا ہمارے وزیر اعلیٰ اور حکومت و انتظامیہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔ مہیش شرما نے کہا کہ ان کی ایک گھنٹے قبل ہی اے ڈی جی لا ءاینڈ آرڈر سے گفتگو ہوئی تھی اور انہوں نے یقین دلایا تھا کہ اسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
  خیال رہے کہ شری کانت تیاگی کی گرفتار کے لئے ایس ٹی ایف کی ۱۲؍ ٹیموں کے علاوہ پولیس کی بھی ٹیمیں مامور کی گئی تھیں۔ اس کی تلاش یو پی سے لے کر اتراکھنڈ تک کی جا رہی تھی۔ اس کی موبائل کی آخری لوکیشن رشی کیش پائی گئی تھی، اس کے بعد سے ہی وہ غائب تھا۔ میرٹھ سے اس کی گرفتاری محض اس وجہ سے ہوئی کیوں کہ اس نے اپنی بیوی کو فون کردیا تھا جس کے بعد  پولیس کو اس کی لوکیشن مل گئی اور اسے دبوچ لیا گیا۔اس کے ساتھ ہی تیاگی کے ۳؍ ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو روپوش ہونے میں اس کی مدد کررہے تھے۔ یاد رہے کہ شریکانت تیاگی کے معاملہ پر پرینکا گاندھی نے بھی گزشتہ روز بی جے پی حکومت پر نشانہ لگایا تھا۔ اس کے بعد سے ہی پولیس اور انتظامیہ پر دبائو بڑھ گیا تھا کہ وہ ہر حال میں تیاگی کو گرفتار کرے۔

BJP Leader Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK