Inquilab Logo Happiest Places to Work

مخالفت کے باوجودشمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ

Updated: August 08, 2026, 11:30 AM IST | Seoul

جنوبی کوریا اور جاپان کی تشویش میں اضافہ، سیول کی فوج امریکہ اور جاپان سے رابطے میں، خفیہ معلومات کا تبادلہ۔

News of the missile test in Seoul is being broadcast on TV. Photo: INN
سیول میں میزائل تجربے کی خبر ٹی وی پر نشر کی جا رہی ہے۔ تصویر: آئی این این

جنوبی کوریا اور جاپان نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جمعرات کو ایک بار پھر مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرقی سمندر کی طرف فائر کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے اس تازہ تجربے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نگرانی اور دفاعی تیاریوں کو انتہائی سخت کر دیا ہے۔ دوسری جانب جاپانی حکومت نے بھی تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغا گیا یہ دفاعی آلہ بظاہر بیلسٹک میزائل ہی معلوم ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تجربہ رواں برس شمالی کوریا کی جانب سے کئے جانے والے ہتھیاروں کےتجربات کا تسلسل ہے جن میں مختصر فاصلے کے بیلسٹک میزائل، راکٹ اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔ جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل جون کے آخر میں بھی پیانگ یانگ نے ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم اور ٹیکٹیکل میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ اور جاپان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے خفیہ معلومات کا تبادلہ جاری رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: فلسطین آزاد ہوگا تبھی دنیا آزاد ہوگی: ’’وائکنگز‘‘ کے اداکار گستاف اسکارشگارڈ

کیونگ نام یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار فار ایسٹرن اسٹڈیز کے پروفیسر لیم ایول چُل کا ماننا ہے کہ حالیہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن کی بااثر بہن کم یو جونگ کے اس بیان سے منسلک ہو سکتا ہے جس میں انہوں نے جاپان کی فوجی سرگرمیوں اور ٹام ہاک میزائل کے تجربات پر شدید تنقید کی تھی۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تجربہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان جلد متوقع مشترکہ فوجی مشقوں سے پہلے سامنے آیا ہے جسے پیانگ یانگ کی طرف سے ایک عسکری اور سیاسی پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK