Inquilab Logo

شمالی کوریا نے امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا، مغرب کیخلاف مزید فوجی منصوبوں کا اعلان

Updated: January 01, 2024, 12:31 PM IST | Agency | Pyongyang

کم جونگ نے متنبہ کیا کہ امریکہ بلاوجہ اشتعال انگیزی نہ کرےورنہ جواب دیا جائیگا۔

North Korean dictator Kim Jong-un. Photo: INN
شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر کم جونگ اُن۔ تصویر : آئی این این

 شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن نے سال کے آخر میں ہونے والی پانچ دنوں کی پارٹی میٹنگ کے اختتام پر امریکہ پر شدید تنقیدیں کیں۔ اجلاس میں ۲۰۲۴ء کے لئے ملک کی عسکری، سیاسی اور اقتصادی پالیسی سے متعلق فیصلے کئے گئے جس میں مغرب کے خلاف کئی منصوبوں کا اعلان بھی کیا گیا اور یہ واضح کیا گیا کہ امریکی بالادستی یا مغربی غلبہ کو قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا۔اس بارے میں شمالی کوریا حکومت کی کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق اجلاس میں آنے والے سال میں مزید فوجی منصوبوں کا اعلان کیا گیا، جس میں مزید تین جاسوس سیٹیلائٹ لانچ کرنا، بغیر پائلٹ کے ڈرونز بنانا ، الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں کو فروغ دینا، جوہری اور میزائل قوتوں کو مضبوط کرنا بھی شامل ہے۔ ایجنسی نے بتایا کہ اس سال ملک نے ایک جاسوسی سیٹیلائٹ کامیابی سے لانچ کیا ہے اور اس کا آپریشن بھی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔ 
میٹنگ کے بعد جاری ہونے والے کے سی این اے ٹرانسکرپٹس کے مطابق کم نے امریکہ پر ’’مختلف قسم کے فوجی خطرات‘‘پیدا کرنے کا الزام لگایا اور اپنی مسلح افواج کو ’’زبردست جنگی ردعمل کی صلاحیت‘‘ کو برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ کے سی این اے نے کہاکہ حیرت کی بات ہے ڈی پی آر کے پر حملہ کرنے کے لئے دشمنوں کے اقدامات کسی بھی وقت جزیرہ نما کوریا میں جنگ چھڑنے کا باعث بن سکتے ہیں لیکن یہ یاد رہے کہ امریکہ کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔ 
 یاد رہے کہ شمالی کوریا کو روکنے کی کوشش میں واشنگٹن نے رواں ماہ جوہری توانائی سے چلنے والی ایک آبدوز جنوبی کوریا کے بندرگاہی شہر بوسان میں تعینات کی تھی۔ جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ مشقوں میں اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیارے اڑائے۔ شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا میں مشترکہ مشقوں میں امریکی بی ۵۲؍ بمبار طیاروں جیسے اسٹریٹجک ہتھیاروں کی تعیناتی کو جوہری جنگ کو بھڑکانے کے لئے دانستہ اقدام قرار دیا ہے۔ اس بارے میں سپریم لیڈر نے کہاکہ فوج کو کسی بھی ممکنہ جوہری بحران کا فوری جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے مغربی طاقتوں کے ساتھ ساتھ امریکہ کو بھی متنبہ کیا کہ خطے میں مداخلت کی ان کی کوششیں ناکام رہیں گی۔ شمالی کوریا کو جواب دینا آتا ہے اس لئے امریکہ بلاوجہ اشتعال انگیزی سے کام نہ لے۔ اگر وہ جنگ پر آمادگی دکھائے گا تو ہم بھی اپنے تمام ہتھیاروں کے ساتھ اتریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK