ایس آئی آر کی قہر سامانی، ۹۲؍ سالہ راؤ بھارت رتن پانےوالے تیسرے سائنسداں ہیں مگر الیکشن کمیشن کو ان کی شہریت پر شبہ ہے۔
EPAPER
Updated: September 10, 2026, 11:35 AM IST | Agency | New Delhi
ایس آئی آر کی قہر سامانی، ۹۲؍ سالہ راؤ بھارت رتن پانےوالے تیسرے سائنسداں ہیں مگر الیکشن کمیشن کو ان کی شہریت پر شبہ ہے۔
پروفیسر سی این آر راؤ۹۲؍ سال کے ہیں اور ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز ’بھارت رتن‘ ایوارڈ یافتہ سائنسداں ہیں۔ وہ سی وی رمن اور سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کے بعد بھارت رتن پانے والے تیسرے سائنسداں ہیں۔ مگر الیکشن الیکشن کمیشن کی نظر میں ان کی شہریت مشکوک ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کانگریس کا بی جےپی کی ’سی ٹیم‘ پر۱۰؍ ہزار کروڑ کی ٹیکس چوری کا الزام
انہیں اب اپنی ہی شناخت ثابت کرنے کیلئے ایس آئی آر کی سماعت میں پیش ہونا پڑےگا۔ ایس آئی آر عمل کے دوران ان کے نام میں کچھ غلطی پائی گئی ہے، جس کی اصلاح کیلئےانہیں نوٹس بھیجا گیا ہے۔ پرانے ریکارڈ میں ان کا نام پروفیسر سی این آر راؤ لیکن موجودہ ریکارڈ میں پروفیسر کے انگریزی مخفف میں ایک اضافی ’ایف‘ جڑ گیا ہے اس وجہ سے انہیں یہ نوٹس دیا گیا ہے کہ وہ آ کر ثابت کریں کہ وہ واقعی وہی پروفیسر سی این آر راؤ ہیں جن کی پیدائش بنگلورو کے بسونگڈی میں ہوئی، جنہوں نے سائنس کے میدان میں بے شمار خدمات انجام دیں اور جنہیں ۲۰۱۴ء میں ’بھارت رتن‘ ایوارڈ ملا۔ پروفیسر راؤ کو ملّیشورم میں سماعت کے لیے بلایا گیا ہے۔ جب ان کے قریبی لوگوں سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ پروفیسر راؤ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ وہ فون بہت کم استعمال کرتے ہیں اور خود کبھی ای میل چیک نہیں کرتے۔